انفوٹینمنٹ

مقتولہ ثنا یوسف کے والد کا پہلا بیان منظرِ عام پر

Web Desk

مقتولہ ثنا یوسف کے والد کا پہلا بیان منظرِ عام پر

مقتولہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے والد کا پہلا بیان منظرِ عام پر
مقتولہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے والد کا پہلا بیان منظرِ عام پر

پاکستانی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے والد انوارالحق نے اپنی بیٹی کے قتل پر پہلا بیان جاری کرتے ہوئے حکومت سے انصاف کی درخواست کردی۔

17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا بےدردی سے قتل کیا جانا سب کے رونگھٹے کھڑا کر گیا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین ثنا یوسف کے قاتل کو تختہ دار پر لٹکانے کی اپیل کرتے نظر آرہے ہیں۔

2 جون، ثنا یوسف کو مبینہ طور پر عمر حیات عرف کاکا نامی شخص نے انکے اسلام آباد میں واقع گھر میں گھس کر قتل کیا اور وہاں سے فیصل آباد فرار ہوگیا۔

3 جون کی دوپہر پولیس نے مبینہ قاتل کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا جس نے خود کو ثنا یوسف کا دوست بتایا لیکن آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے انکشاف کیا کہ عمر حیات مقتولہ سے دوستی کرنے کی خواہش رکھتا تھا لیکن مقتولہ بار بار انکار کر رہی تھیں۔

ثنا یوسف کا انکار قبول نہ کر پاتے ہوئے مبینہ قاتل نے سفاک قدم اٹھایا اور مقتولہ کے سینوں میں دو گولیاں اتاردیں۔

مقتولہ ثنا یوسف کا تعلق بالائی چترال کے گاؤں CHUINJ سے تھا اور ثنا ایک معروف و متحرک سماجی کارکن کی بیٹی تھیں۔

ثنا یوسف کے والد انوارالحق چترال کے حقوق کا تحفط کرنے کیلئے چلنے والی تحریک 'تحریکِ تحافظ حقوقِ چترال' کے اہم رکن بھی ہیں۔

بیٹی کے قتل کی تفتیش کے دوران انوارالحق کا ویڈیو پیغام بھی منظرِ عام پر آگیا ہے جس میں وہ اس سانحے سے متعلق بات کرتے نظر آئے۔

ثنا یوسف کے والد نے کہا کہ ' جو حادثہ میرے ساتھ ہوا ہے، میری کسی کے ساتھ دشمنی کوئی لڑائی کچھ بھی نہیں تھا یہ پورا واقعہ ایک حادثہ ہے۔'

انہوں نے حکومتِ وقت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ 'اس واقعے کے مجرم کو حکومت اپنی گرفت میں لے اور انکو انکے انجام تک پہنچائے، مجھے انصاف دلوائیں، مجرم کو سزا دینا اداروں کا کام ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'میرا تعلق چترال سے ہے اور سب جانتے ہیں کہ چترالی لوگ کتنے امن پسند ہوتے ہیں، ہم کبھی کسی تنازع میں نہیں پڑتے، لڑائی نہیں چاہتے۔'