انفوٹینمنٹ

شہزاد شیخ کا بیٹی عنایہ سے محبت بھرے رشتے پر جذباتی اظہار

انہوں نے 2012 میں وکیل حنا میر سے شادی کی

Web Desk

شہزاد شیخ کا بیٹی عنایہ سے محبت بھرے رشتے پر جذباتی اظہار

انہوں نے 2012 میں وکیل حنا میر سے شادی کی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جاوید شیخ کے صاحبزادے اور باصلاحیت اداکار شہزاد شیخ نے اپنی بیٹی عنایہ سے گہرے جذباتی تعلق کا اظہار کیا۔

شہزاد شیخ نے 2012 میں وکیل حنا میر سے شادی کی، دو بچوں کے والد ہیں۔ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی 4 سالہ بیٹی عنایہ سے محبت کے جذبات کا بے حد دلنشین انداز میں اظہار کیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اُن کے بیٹے کی فطرت نہایت شائستہ اور معصوم ہے، جب کہ بیٹی عنایہ خاصی شوخ اور شرارتی ہے۔ تاہم، اُن کے دل میں بیٹی کے لیے جو جذبات ہیں، وہ نہایت انوکھے اور گہرے ہیں۔

شہزاد شیخ نے کہا کہ جب بیٹے کی پیدائش ہوئی تو خوشی ہوئی، لیکن جب بیٹی آئی تو ایک بالکل مختلف، بے حد خاص اور جذباتی رشتہ قائم ہوا۔ وہ کبھی کبھی مجھے نام لے کر بلاتی ہے، ڈانٹتی بھی ہے، لیکن اسی میں اُس کی معصومیت اور پیار چھپا ہوتا ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ سمجھتا تھا کہ 'کسی کے لیے دنیا جلا دوں گا' جیسے مکالمے صرف فلمی باتیں ہوتی ہیں، لیکن جب سے عنایہ میری زندگی میں آئی ہے، مجھے اس بات کا حقیقی مطلب سمجھ آیا۔ اگر اسے کچھ ہو جائے تو واقعی میں دنیا کو جلا کر راکھ کر سکتا ہوں۔

اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے شہزاد شیخ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اُن کی محبت کی پیشکش کو حنا میر نے مسترد کر دیا تھا، کیونکہ اُن کا پس منظر کارپوریٹ دنیا سے تھا، جبکہ شہزاد کا تعلق فنکار گھرانے سے تھا۔ مگر شہزاد نے ہمت نہ ہاری اور آج وہ ایک خوشحال اور محبت بھری ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔