کراچی؛ چار دن میں 26 زلزلوں کے بعد بڑے جھٹکے کی وارننگ
جمعرات کی رات سے ہفتے کی رات تک کراچی میں بڑا زلزلہ آنے کا خدشہ

شہر قائد 4 دن سے مسلسل زلزلوں کی زد میں ہے، جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جبکہ اسی ہفتے کراچی میں شدید زلزلے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے۔
کراچی میں اتوار سے اب تک 26 زلزلے محسوس کیے جا چکے ہیں، جس سے شہری خوف زدہ ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں رات گئے زلزلے کے مزید تین جھٹکے محسوس کیے گئے، تینوں زلزلوں کی شدت 3.1 سے 2 تک محسوس کی گئی جبکہ گہرائی 80 سے 30 کلومیٹر تک رکارڈکی گئی۔
چیف میٹرولوجسٹ امیرحیدرلغاری کا کہنا ہے کہ کراچی میں یکم جون سے آنے والے زلزلوں کی تعداد 26 ہوگئی، زلزلےکے معمولی جھٹکے مزید ایک ہفتے تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زلزلے لانڈھی فالٹ لائن فعال ہونےکی وجہ سےآرہے ہیں اور یہ فالٹ لائن اب معمول پر آنے کے عمل سے گزر رہی ہے۔
'ارلی سونامی وارننگ سیل' کا کہنا ہے کہ کراچی کی تاریخ میں اس تعداد میں زلزلے آنے کی کوئی مثال نہیں ملتی، یہ غیر معمولی ہے۔
یکم جون بروز اتوار کی شام سے مسلسل جھٹکوں کے سبب عوام میں شدید خوف ہراس پایا جارہا ہے اور شہری رات سڑکوں پر گزارنے پر مجبور ہوگئے۔
سب سے زیادہ جھٹکے قائد آباد، ملیر، سعود آباد، کھوکھرا پار، اسٹیل ٹاؤن اور گلستانِ جوہر سمیت اطراف کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
اچانک لرزتی زمین نے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا اور بہت سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے محفوظ مقامات کی جانب دوڑتے دکھائی دیے۔
ہفتے کی رات تک کراچی میں بڑا زلزلہ آنے کا خدشہ
دریں اثنا نجی ادارے ’ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سنٹر‘ نے اسی ہفتے کراچی میں شدید زلزلے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔
منگل کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ادارے کے سی ای او محمد شہباز لغاری نے کہا کہ ارتھ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سنٹر زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والا دنیا کا پہلا ریسرچ سنٹر ہے، جس کے ثبوت کا ریکارڈ ان کے یو ٹیوب چینل 'ای کیو کیو این' پر موجود ہے۔
محمد شہباز لغاری نے خبردار کیا کہ کراچی میں آنے والے حالیہ زلزلوں کو نظر انداز نہ کیا جائے، جمعرات کی رات سے ہفتے کی رات کے دوران زیادہ شدت کے زلزلے آسکتے ہیں، چھوٹے زلزلے بڑے زلزلوں کے امکان کو کم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر خوف و ہراس پھیلانے کا الزام لگایا جاتا ہے تاہم ہم پیشگی اطلاع کے ذریعے حکومت اور عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی طرف مائل کرتے ہیں، اپنے ملک میں کام کرنے سے روکا جا رہا ہے اور حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے جبکہ بیرون ممالک سے حوصلہ افزائی اور ملکر کام کرنے کی آفرز آ رہی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت تعاون کرے تو زلزلوں کی پیشگی اطلاع کاسسٹم بنا سکتا ہوں جس سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہونے کے علاوہ دنیا میں نام مزید اونچا ہوسکتا ہے، اگر حکومت نے تعاون نہ کیا تو دوسرے ممالک سے ملکر یہ آلات بنانے میں مصروف عمل ہو جائینگے جس سے پاکستان اور قوم اس عظیم اعزاز سے محروم ہو جائے گی۔
-
انفوٹینمنٹ 2 منٹ پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز
-
انفوٹینمنٹ 33 منٹ پہلے
فلم ماں؛ کاجول کی اجے اور آر مادھون کے کیمیو پر لب کشائی
-
انفوٹینمنٹ 58 منٹ پہلے
میرب سے علیحدگی، ہانیہ ایک بار پھر عاصم کی لائف میں اِن؟
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
اداکارہ اننیا پانڈے کی نئی انسٹا پوسٹ تنقید کی زد میں