بھنے گوشت کی آسان ریسیپی

عیدالاضحیٰ کے خاص موقع پر گوشت سے تیار کیے جانے والے مختلف پکوانوں کا اہتمام ہر گھر کی روایت بن چکا ہے، اور ان میں بھنا ہوا گوشت ایک ایسا لذیذ اور مقبول پکوان ہے جو ہر دسترخوان کی شان بن جاتا ہے۔ ذیل میں پیش کی جا رہی ہے ایک سادہ، مگر ذائقے سے بھرپور ترکیب، جس کے ذریعے آپ نہایت آسانی سے نرم و ملائم اور خوشبودار بھنا گوشت تیار کر سکتی ہیں۔
اجزاء:
بیف (گوشت): آدھا کلو
پیاز: 2 عدد (درمیانے سائز کی، باریک کٹی ہوئی)
ادرک لہسن پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ
نمک: 1 چمچ (یا حسبِ ذائقہ)
لال مرچ پاؤڈر: 1 چمچ
ہلدی پاؤڈر: 1 چمچ
دھنیا پاؤڈر: 1 چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر: 1 چمچ
تیل: آدھا کپ
ٹماٹر: 2 عدد (باریک کٹے ہوئے)
ثابت گرم مصالحے (دارچینی، لونگ، کالی مرچ): حسبِ ضرورت
ترکیب:
ایک پریشر ککر میں تیل گرم کریں اور اس میں دارچینی، لونگ اور کالی مرچ جیسے ثابت گرم مصالحے شامل کریں۔
تیل میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور اسے اس وقت تک بھونیں جب تک خوشبو بلند نہ ہونے لگے۔
اب گوشت ڈالیں اور ساتھ ہی نمک، لال مرچ، ہلدی، دھنیا اور گرم مصالحہ پاؤڈر بھی شامل کریں۔ اچھی طرح مکس کریں تاکہ گوشت پر مصالحے یکساں چپک جائیں۔
باریک کٹی ہوئی پیاز اور ٹماٹر شامل کریں اور ٹماٹر کے گلنے تک پکائیں تاکہ مصالحہ گاڑھا اور خوشبودار ہو جائے۔
گوشت میں اتنا پانی ڈالیں کہ وہ مکمل طور پر ڈھک جائے۔ پریشر ککر بند کریں اور درمیانی آنچ پر تقریباً 30 منٹ تک پکنے دیں۔
جب گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو کر صرف تیل رہ جائے تو آنچ تیز کر کے گوشت کو اچھی طرح بھون لیں۔ جب تیل اوپر آجائے، تو اسے پلیٹ میں نکالیں اور گرم گرم پیش کریں۔
-
انفوٹینمنٹ 13 منٹ پہلے
فلم ماں؛ کاجول کی اجے اور آر مادھون کے کیمیو پر لب کشائی
-
انفوٹینمنٹ 38 منٹ پہلے
میرب سے علیحدگی، ہانیہ ایک بار پھر عاصم کی لائف میں اِن؟
-
اسکینڈلز 54 منٹ پہلے
اداکارہ اننیا پانڈے کی نئی انسٹا پوسٹ تنقید کی زد میں
-
فلم / ٹی وی 1 گھنٹے پہلے
فلم ایلفا؛ میکرز کا عالیہ اور شروری کے مداحوں کیلئے بڑا سرپرائز