انفوٹینمنٹ
مسٹر بیسٹ نے والدہ سے شادی کیلئے قرضہ لے لیا
ارب پتی یوٹیوبر، جیب خالی؟
مسٹر بیسٹ نے والدہ سے شادی کیلئے قرضہ لے لیا
ارب پتی یوٹیوبر، جیب خالی؟
دنیا کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) نے اپنی مالی حالت سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا ہے جو ان کے مداحوں کے لیے حیرت کا باعث بن گیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف کی پوسٹ کے جواب میں مسٹر بیسٹ نے بتایا کہ ان کے پاس ذاتی طور پر بہت کم رقم موجود ہے، کیونکہ وہ اپنی تمام آمدنی دوبارہ اپنے یوٹیوب کنٹینٹ پر خرچ کر دیتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ میرے پاس ذاتی طور پر بہت کم پیسہ ہے کیونکہ میں اپنی تمام کمائی دوبارہ ویڈیوز پر لگا دیتا ہوں۔ ہمیں اندازہ ہے کہ اس سال ہم تقریباً 25 کروڑ ڈالر صرف ویڈیوز کی تیاری پر خرچ کریں گے۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ میں اپنی شادی کے اخراجات کے لیے بھی اپنی والدہ سے رقم ادھار لے رہا ہوں۔
مسٹر بیسٹ کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی کمپنیوں کی مجموعی مالیت کاغذات میں بہت زیادہ ہے، لیکن ان کے ذاتی بینک اکاؤنٹ کی صورتحال اس کے برعکس ہے۔
واضح رہے کہ جمی ڈونلڈسن یوٹیوب پر اپنی پرکشش ویڈیوز، بھاری انعامات، بڑے پیمانے پر مقابلے اور سماجی فلاحی سرگرمیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی نئی ریئلٹی سیریز ‘Beast Games‘ کا آغاز کیا ہے، جس میں جیتنے والے کو ایک کروڑ ڈالر انعام میں دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مسٹر بیسٹ 2022 سے جنوبی افریقی کانٹینٹ کریئٹر تھییا بوئسن کے ساتھ رشتے میں ہیں، دونوں نے 2024 میں منگنی کی تھی اور جلد ان کی شادی متوقع ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Zendaya, Tom Holland's Spider-Man costar heats marriage rumours
SZA opens up about her conflicted feelings on motherhood: ‘Spooky’
Badshah’s ‘Tateeree’ lands in legal trouble after obscenity complaints
Lily Collins shares emotional update after long-lost item returns
MGK clears up awkward Megan Fox mix-up with daughter Casie
‘Pulp Fiction’ star Stephen Hibbert breathes his last at 68 in Denver
Jamie Lee Curtis shares powerful life lesson after turning 60
Britney Spears’ ex reacts to her DUI arrest with surprising message


