اداکاری ایک فن ہے، ہر کسی کے بس کی بات نہیں، حریم سہیل
سوشل میڈیا پر فالوورز کی بنیاد پر اداکاری کے مواقع ملنا ایک عام رجحان بنتا جا رہا ہے

اداکارہ حریم سہیل نے سوشل میڈیا سے اداکاری کے شعبے میں آنے والے افراد پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکاری ایک فطری اور سنجیدہ فن ہے، جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
ڈرامہ سیریل ’اقتدار ‘میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حریم سہیل نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں ٹک ٹاکرز پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔
حریم، سینئر اداکارہ بینا چوہدری کی صاحبزادی ہیں اور تیزی سے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان قائم کر رہی ہیں۔
پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ محض سوشل میڈیا پر فالوورز کی بنیاد پر اداکاری کے مواقع ملنا ایک عام رجحان بنتا جا رہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اداکاری ایک نازک اور گہرا فن ہے، جس کے لیے خداداد صلاحیت، مشق اور تجربہ ضروری ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ٹک ٹاک اور اداکاری دو بالکل مختلف دنیائیں ہیں۔ ٹک ٹاک ویڈیوز میں مخصوص زاویے، فلٹرز اور لبوں کی ہم آہنگی سے کام لیا جاتا ہے، جبکہ اصل اداکاری کیمرے کے سامنے کئی لوگوں کی موجودگی میں مختلف جذبات، تاثرات اور زاویوں کے ساتھ کی جاتی ہے، جس میں کسی بھی خامی کی گنجائش نہیں ہوتی۔
حریم سہیل کا کہنا تھا کہ اداکاری صرف خوبصورتی یا وائرل ہونے سے ممکن نہیں، بلکہ اس کے پیچھے محنت، لگن اور گہرائی درکار ہوتی ہے۔
اگر کوئی سوشل میڈیا سے اس فیلڈ میں آتا ہے تو اسے واقعی اس فن میں مہارت حاصل کرنے کے لیے سنجیدہ محنت کرنا پڑتی ہے۔
-
دلچسپ و خاص 38 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 47 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی