دلچسپ و خاص

بلاول بھٹو نے وزن میں نمایاں کمی کا نسخہ بتادیا

چینی اور روٹی کھانا بند کریں، بلاول بھٹو

Web Desk

بلاول بھٹو نے وزن میں نمایاں کمی کا نسخہ بتادیا

چینی اور روٹی کھانا بند کریں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے وزن میں نمایاں کمی کا نسخہ بتادیا

پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سفارتی لابنگ کے لیے پاکستانی مشن کے سربراہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وزن میں نمایاں کمی اِن دنوں خوب موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے تشکیل کردہ 8 رکنی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو 6 روزہ دورے پر امریکہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے مودی سرکار کے پروپیگنڈے کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ اپنے وزن میں نمایاں کمی کا راز بھی بتادیا۔

بلاول بھٹو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں وزن کم کرنے سے متعلق گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔

وزن میں غیرمعمولی کمی سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چینی اور روٹی کھانا بند کریں، ورزش کرنا اور جم جانا شروع کر دیں۔

بلاول بھٹو کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، کئی صارفین نے ان کے وزن میں نمایاں کمی کو سراہا جبکہ بعض صارفین نے شک کا اظہار کیا کہ 'بلاول بھٹو کا چہرہ دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ انہوں نے اوزیمپک کا استعمال کیا ہے'۔

واضح رہے کہ اوزیمپک وہ دوا ہے جو عموماً ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کو تجویز کی جاتی ہے اور وزن کم کرنے میں بھی معاون سمجھی جاتی ہے۔

کئی صارفین کا ماننا ہے کہ بلاول بھٹو یہی دوا استعمال کر رہے ہیں جبکہ دیگر صارف نے کہا کہ جو کچھ بلاول بھٹو نے وزن کم کرنے کے لیے بتایا ہے اس پر عمل کریں تو فرق واضح محسوس ہوگا۔

یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں بھی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بیٹی کی شادی کے موقع پر جب بلاول بھٹو منظر عام پر آئے تو ان کی جسمانی تبدیلی فوری طور پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی تھی۔

بعدازاں حال ہی میں ایک خصوصی تقریب کے موقع پر، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا بیٹن دیا گیا، صحافیوں سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنی روزمرہ کی زندگی اور غذا میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔

بلاول بھٹو نے بتایا تھا کہ میں نے چینی اور کاربوہائیڈریٹس چھوڑ دیے ہیں اور باقاعدگی سے ورزش کر رہا ہوں۔

تازہ ترین