انفوٹینمنٹ

جنیلیا کا نام ’ستارے زمین پر‘ کیلئےکس نے تجویز کیا؟

جنیلیا ڈیسوزا نے فلم میں سینٹرل لیڈ کردار نبھایا ہے۔

Web Desk

جنیلیا کا نام ’ستارے زمین پر‘ کیلئےکس نے تجویز کیا؟

جنیلیا ڈیسوزا نے فلم میں سینٹرل لیڈ کردار نبھایا ہے۔

جنیلیا کا نام ’ستارے زمین پر‘ کیلئےکس نے تجویز  کیا؟

کئی برسوں سے فلموں سے دور بالی وڈ ادکارہ جنیلیا ڈیسوزا اداکار عامر خان کی جلد آنے والی فلم 'ستارے زمین پر' کے ذریعے فلمی دنیا میں واپسی کررہی ہیں۔

مداح ان دنوں بے صبری سے ’تارے زمین پر‘ کے سیکوئل ’ستارے زمین پر‘ کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔

عامر خان اپنی اس فلم کی بھرپور پروموشن کررہے ہیں، جب سے انہوں نے اپنی اس فلم کا اعلان کیا ہے، ہر طرف ہی ’ستارے زمین پر‘ کا ہی چرچا ہے کیونکہ فلم بین ابھی تک ’تارے زمین پر‘ کو بھول نہیں پائے ہیں۔

حال ہی میں فلم ’ستارے زمین پر‘ کے ہدایتکار آر ایس پرسانا نے ایک انٹرویو کے دوران جنیلیا کی کاسٹنگ کے بارے میں حیران کن انکشافات کیے۔

وکی لالوانی سے گفتگو کے دوران پرسانا نے بتایا کہ جب وہ اور عامر خان مرکزی خاتون کردار کے لیے ناموں پر غور کر رہے تھے تو عامر خان نے جنیلیا کا نام پیش کیا۔

ہدایتکار نے مزید بتایا کہ عامر خان نے انہیں بتایا کہ رتیش دیش مکھ ان کے قریبی دوست ہیں اور حال ہی میں جب ان کی ملاقات اس جوڑے سے ہوئی تو جنیلیا نے فلموں میں واپسی کی خواہش ظاہر کی۔

فلم کی کہانی سناتے ہوئے پرسانا نے بتایا کہ فلم میں ہیروئن کا کردار نہایت خوبصورت ہے۔

انہوں نے اس کردار کا موازنہ اپنی پچھلی فلم ’شبھ منگل ساودھان‘ کی ہیروئن سے کیا اور کہا کہ یہ کردار ایک ایسی ہندوستانی عورت کا ہے جو کمزوری اور طاقت دونوں کا امتزاج ہے۔

ہدایتکار کا کہنا تھا کہ جنیلیا ڈیسوزا نے اپنا کردارنہایت خوش اسلوبی سے نبھایا ہے، یہ ایک مشکل کردا تھا جسے جنیلیا ڈیسوزا نے ایک ٹاسک سمجھ کرقبول کیا اور پھر اسے انجام بھی دے دیا۔

پرسانا کا مزید کہنا تھا کہ جنیلیا کے اندر زندگی ہے، مثبت سوچ ہے، خوشی ہے اور وہ اسکرین پر جیسے روشنی لے آتی ہیں، ان کے ساتھ کام کرنا واقعی خوشگوار تجربہ تھا۔

یہ فلم 20 جون 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، عامر خان اور جنیلیا ڈیسوزا کے علاوہ فلم میں ڈولی اہلووالیا، آروش دتہ، گوپی کرشن ورما، سمت دیسائی، ویدانت شرما، آیوش بھنسالی، آشش پینڈسے، رشی شاہانی، رشب جین، نمن مشرا اور سمرن منگیشکر شامل ہیں۔

یہ فلم عامر خان، اپرنا پروہت اور روی بھاگچندکا کی پروڈکشن میں بنی ہے، جب کہ اس کی کہانی دیوی ندھی شرما نے لکھی ہے۔

تازہ ترین