اسکینڈلز

'میری نہیں تو کسی کی نہیں'، ثنا کے مبینہ قاتل کی اسٹوری وائرل؟

ثنا یوسف، مبینہ قاتل کی انسٹاگرام اسٹوری تہلکہ مچاگئی

Web Desk

'میری نہیں تو کسی کی نہیں'، ثنا کے مبینہ قاتل کی اسٹوری وائرل؟

ثنا یوسف، مبینہ قاتل کی انسٹاگرام اسٹوری تہلکہ مچاگئی

میری نہیں تو کسی کی نہیں، ثنا کے مبینہ قاتل کی اسٹوری وائرل؟
'میری نہیں تو کسی کی نہیں'، ثنا کے مبینہ قاتل کی اسٹوری وائرل؟

پاکستانی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قاتل عمر حیات عرف کاکا کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تصاویر اور ایک ڈھیٹائی سے بھری پوسٹ موضوعِ بحث بن گئی۔

2 جون کی شام اسلام آباد میں سفاکیت سے قتل کی جانے والی ٹک ٹاک اسٹار ثنا یوسف کا تعلق بالائی چترال کے گاؤں CHUINJ سے تھا جو ایک معروف و متحرک سماجی کارکن کی بیٹی تھیں۔

ثنا یوسف اپنےانسٹاگرام اور ٹک ٹاک اکاؤنٹس پر ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اور انکی بھولی بھالی صورت اور باتیں فینز کو پسند تھیں۔

ثنا یوسف کا ویڈیو کانٹینٹ زیادہ تر مزاحیہ ہوتا تھا جو انکی شوخ مزاجی کی عکاسی کرتا تھا اور انکے کیئر فری نیچر کا بھی ثبوت تھا۔

ثنا یوسف کے قتل کے بعد اس کی وجہ سامنے آنا فینز کو حیرت زدہ و خوفزدہ کرگیا کیونکہ آئی جی اسلام آباد علی ناصر نے تصدیق کی ہے کہ مقتولہ عمر حیات نامی شخص سے دوستی کرنے سے انکار کر رہی تھیں، لیکن وہ انکو سوشل میڈیا پر رابطے کی کوشش میں لگا رہا، انکی سالگرہ پر فیصل آباد سے اسلام آباد پہنچا، ملنے کی کوشش بھی کی لیکن ثنا یوسف نے انکار ہی کیا جس کے بعد وہ انکے گھر پہنچ گیا اور سینے میں دو گولیاں مار کر وہاں سے فرار ہوگیا۔

اس واقعے پر شدید عوامی ردِعمل دیکھنے کو مل رہا ہے اور سب یک زبان ہو کر حکومت اور اداروں سے انصاف کے طالب ہیں۔

غم و غصے کی اس لہر کے دوران مبینہ قاتل عمر حیات کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جو ممکنہ طور پر اس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔

تصاویر کے بعد ایک ایسی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوئی جو مبینہ ملزم کے انسٹاگرام ہینڈل سے شیئر ہوئی اور اس میں اعترافِ جرم کے ساتھ ساتھ عمر حیات کی ڈھیٹائی بھی نظر آئیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

وائرل اسٹوری میں لکھا تھا کہ 'میری نہیں تو کسی کی نہیں، میرے ڈائیریکٹ میسجز میں آکر بکواس کرنے کی ضرورت نہیں ہے، وہ جہاں ہے وہاں اس کو سکون لینے دو۔'

ان الفاظ کو پڑھ کر سوشل میڈیا صارفین کا خون کھُل اٹھا اور اس پر شدید تنقید کرتے ہوئے عمر حیات کو بد دعائیں دیتے نظر آئے۔

لیکن وائرل ہونے والی اس انسٹاگرام اسٹوری سے متعلق یہ تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ آیا یہ عمر حیات کے اصل اکاؤنٹ سے ہی شیئر ہوئی یہ کسی فیک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وائرل اسٹوری فیک اکاؤنٹ سے شیئر ہوئی ہے جس کی پروفائل پکچر ضرور عمر حیات کی ہے لیکن اکاؤنٹ اسکا نہیں ہے، وہ خود حراست میں ہے اس لیے ہینڈل استعامل بھی نہیں کر رہا۔

تازہ ترین