انفوٹینمنٹ

اننیا پانڈے نے شاہ رخ خان کو بہترین والد قرار دے دیا

اننیا پانڈے نے بچپن میں شاہ رخ خان کی فیملی کے ساتھ کافی وقت گزارا ہے

Web Desk

اننیا پانڈے نے شاہ رخ خان کو بہترین والد قرار دے دیا

اننیا پانڈے نے بچپن میں شاہ رخ خان کی فیملی کے ساتھ کافی وقت گزارا ہے

فائل فوٹو:گوگل
فائل فوٹو:گوگل

اداکارہ اننیا پانڈے نے شاہ رخ خان کی خوبیاں گنواتے ہوئے انہیں ایک بہترین والد قرار دیا ہے۔

بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان سب سے زیادہ سراہے جانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

 نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے۔

اپنی لاجواب اداکاری ،خاندان و دوستوں سے مضبوط تعلق کے باعث انہوں نے ہر دل میں جگہ بنائی ہے۔

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی بہترین دوست اننیا پانڈے ہیں جو کہ اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں شاہ رخ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہیں ایک زبردست والد قرار دیا اور کہا کہ وہ ان سب کی زندگیوں میں بہت شامل رہتے ہیں۔

بمبئی ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے اننیا نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جس طرح شاہ رخ خان اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو سنبھالتے ہیں، ویسا کوئی نہیں ہے۔

اننیا نے کہا بچپن میں، میں نے خود دیکھا کہ وہ آریان، سہانا اور ابراہیم کے کتنے شاندار والد ہیں اور وہ ہم سب کے ساتھ بھی ہمیشہ بہت اچھے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ہمارے اسپورٹس ڈے اور تائیکوانڈو مقابلوں کے لیے ہماری تربیت کیا کرتے تھے، وہ ہماری زندگیوں میں ہونے والی چیزوں میں بہت زیادہ شامل رہتے تھے اور آج بھی وہ ہم سے پوچھتے ہیں کہ ہم کیا کر رہے ہیں اور ہر چیز میں دلچسپی لیتے ہیں۔

اننیا نے یہ بھی کہا کہ شاہ رخ خان میں یہ خاصیت ہے کہ وہ ہر کسی کو یہ احساس دلاتے ہیں جیسے سب سے اہم شخص ہو، انہوں نے کہا کہ واقعی ان جیسا کوئی دوسرا نہیں ہے۔

اداکاری کے محاذ پر اننیا پانڈے جلد ہی اپنے ’پتی پتنی اور وہ‘ والے ساتھی اداکار کارتک آریان کے ساتھ کرن جوہر کی آنے والی رومانوی کامیڈی فلم ’تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری‘ میں نظر آئیں گی۔

حال ہی میں اس فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں رومی (اننیا) اور رے (کارتک) پاسپورٹ کے پیچھے ایک دوسرے کو بوسہ دیتے نظر آ رہے ہیں۔

دوسری طرف شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم ’کنگ‘ میں جلوہ گر ہوں گے، جس کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔

 سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دیپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی، ابھیشیک بچن، جیکی شروف، انیل کپور، ارشد وارثی، ابھے ورما اور دیگر کئی نامور فنکار اہم کرداروں میں شامل ہوں گے۔