ثنا قتل کیس؛ عائزہ خان رائے دیکر بڑی مشکل میں پھنس گئیں
سوشل میڈیا صارفین نے عائزہ خان کی رائے کو 'وکٹم بلیمنگ' قرار دیدیا

اسلام آباد میں 17 سالہ نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے بے رحمانہ قتل نے عوام و خواص سبھی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
سفاکانہ قتل پر جہاں سوشل میڈیا صارفین غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں وہیں شوبز شخصیات بھی ملزم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
تاہم اس تناظر میں نامور پاکستانی اداکارہ عائزہ خان اپنی رائے کا اظہار کرکے بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔
انسٹاگرام اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات پر بات کی اور لکھا کہ 'اپنی سیکورٹی کیلئے نجی معلومات، گھر کا پتا، گاڑی کا نمبر اور روزمرہ کے مقامات اور بچوں کی تفصیلات کو نجی رکھیں کیونکہ یہ بالکل بھی محفوظ نہیں ہے'۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ 'اب وقت بدل چکا ہے لہٰذا سوشل میڈیا پر ان معلومات کو کم سے کم شیئر کریں کیونکہ اس بات کو سمجھنا ضروری ہے کہ جو ناظرین آج آپ کے پاس ہیں، وہ وہ لوگ نہیں ہیں جنہیں آپ نے خود چُنا تھا بلکہ وہ دنیا کے ہر کونے سے ہیں'۔
عائزہ خان نے اپنے چاہنے والوں سے اس بات کا خیال رکھنے کا وعدہ لیتے ہوئے کیپشن کا اختتام اس طرح کیا کہ 'آئیے ہم سب اس بات کی ذمہ داری لیں کہ ہم کیا شیئر کر رہے ہیں اللہ ہمیں اپنی حفاظت میں رکھے اور نیک صحبت عطا فرمائے، آمین'۔
احتیاطی تدابیر یا وکٹم بلیمنگ؟
تاہم سوشل میڈیا صارفین کو عائزہ خان کی یہ رائے کچھ پسند نہ آئی جنہوں نے اسے 'وکٹم بلیمنگ' سے تشبیہ دیکر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک صارف نے لکھا کہ 'عائزہ جی آپ بھی اپنی فیملی اور ٹوورز کی تصاویر پوسٹ کرنا بنا کردیں، وکٹم بلیمنگ پر آپ کو شرم آنی چاہیے'۔
ایک اور صارف نے اداکارہ کی رائے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'عائزہ جی! آپ فی الحال چپ کرکے بیٹھیں'۔
ثنا قتل کیس کا حوالہ دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ 'ایک 17 سالہ معصوم لڑکی کا قتل ہوگیا اور عائزہ سمجھتی ہیں کہ وہ لڑکی خود اپنے قتل کی ذمہ دار ہے'۔
ایک صارف نے اداکارہ کے شوہر دانش تیمور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ 'پہلے اپنے شوہر کو سمجھائیں کہ پُرتشدد رویوں پر مبنی ڈرامے بنانا بند کردیں'۔
اداکارہ کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ 'آپ کی تمام باتوں سے مکمل اتفاق ہے لیکن یہ باتیں پہلے اپنے شوہر کو سمجھائیں'
ایک صارف نے شکوہ کیا کہ 'عائزہ آپ چُپ ہی رہتیں تو بہتر تھا، وقت آگیا ہے کہ اب ہم سب اپنی سوچ میں میں تبدیلی لیکر آئیں'۔
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے عائزہ کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ 'زمینی حقائق سے نابلد فیمنسٹس خواتین و حضرات خیالی دنیا میں رہنا پسند کرتے ہیں، حالات کبھی بھی آئیڈیل نہیں ہوں گے، اس لیے اپنے طور پر احتیاطی تدابیر لازمی اپنانی چاہئیں'۔
-
دلچسپ و خاص 46 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 55 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی