انفوٹینمنٹ

منال خان دوبارہ حاملہ؟ چہ مگوئیاں شروع

شادی کے بعد ایسا ہی حال ہوتا ہے، صارفین کے تبصرے

Web Desk

منال خان دوبارہ حاملہ؟ چہ مگوئیاں شروع

شادی کے بعد ایسا ہی حال ہوتا ہے، صارفین کے تبصرے

شادی کے بعد ایسا ہی حال ہوتا ہے، صارفین کے تبصرے
شادی کے بعد ایسا ہی حال ہوتا ہے، صارفین کے تبصرے

سابقہ اداکارہ ایمن خان کے بعد اب انکی بہن منال خان کے حاملہ ہونے کی افواہیں بھی زور پکڑنا شروع ہوگئیں۔

منال خان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں اپنے کردار سے جان بھری، انکے کریڈٹ میں 'کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی'، سن یارا'، 'پرچھائی'، 'حسد'، 'جلن' اور عشق ہے' شامل ہیں۔

تاہم کریئر کے عروج پر اداکارہ نے ڈراما سیریل پرچھائی میں اپنے ساتھی اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ ستمبر 2021 میں شادی کرلی تھی اور نومبر 2023 میں ان کے ہاں پہلے بچے حسن اکرام کی پیدائش ہوئی تھی۔

اگرچہ شادی اور بچے کی آمد کے بعد سے منال ٹیلی ویژن اسکرین سے دور ہیں تاہم سوشل میڈیا پر بھرپور متحرک رہ کر انہوں نے بالکل بھی خود کو فراموش نہیں ہونے دیا۔

ڈیلی ویلاگز، ورلڈ ٹورز، فیملی آؤٹنگ سمیت ہر لمحے کو منال خان اپنے فینز کیساتھ بھرپور شیئر کرتی ہیں، حال ہی میں انہیں فیملی سمیت سری لنکا کے ٹور پر دیکھا گیا جہاں سے وہ دلکش ریلز اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنائے خوب چرچوں میں تھیں۔

تاہم اسی کے درمیان فینز کے کچھ ایسا نوٹ کیا جس نے پورے سوشل میڈیا پر ہلچل مچاکررکھ دی۔

وائرل کلپ میں منال خان اپنے بیٹے حسن اکرام کیساتھ ممکنہ ساحل سمندر پر موجود ہیں کیونکہ ہر جانب ریتیلی موجود ہے، ہلکی سبز رنگ کی ٹی شرٹ اور سفید ٹراؤزر میں ملبوس منال خان اپنے بیٹے کیساتھ وقت گزاررہی ہیں جبکہ انکے کھڑے ہونے کے انداز اور محسوس ہوتے بےبی بمپ نے حمل کی افواہوں کو جنم دے دیا۔

کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا صارفین نے قیاس کرنا شروع کردیا کہ منال خان شاید ایک بار پھر امید سے ہیں اور اپنے دوسرے بچے کی توقع کررہی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ،’شاید منال خان حاملہ ہیں۔’

ایک اور صارف نے لکھا کہ،’شادی کے بعد کا حال’۔

جبکہ کئی لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے اداکارہ کی ڈریسنگ پر تنقید کی اور لکھاکہ ’سمجھ نہیں آتا کہ لوگ ملک سے باہر جاتے ہی دین کو کیسے بھول جاتے ہیں؟’