حنا خان کے عروسی جوڑے میں خاص کیا؟
دلکشی کی تمام حدیں پار کرتی حنا خان کے اوور آل لُک کا تفصیلی جائزہ
_updates.jpg)
بریسٹ کینسر کے خلاف ہمت اور بہادری سے مقابلہ کرنے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ راکی جیسوال کیساتھ بین المذاہب شادی کرکے نئی زندگی کا خوبصورت آغاز کرلیا۔
گزشتہ کئی ماہ سے اداکارہ حنا خان چھاتی کے اسٹیج 3 کینسر میں مبتلا زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی تھیں، ایسے میں جہاں اداکارہ کو فیملی کی جانب سے بھرپور سپورٹ ملی وہیں انکے بوائے فرینڈ اور انکی دیرینہ محبت راکی جیسوال نے بھی اداکارہ کا بھرپور سے ساتھ دیا۔
حالانکہ راکی جیسوال ہندو مذہب کے پیروکار ہیں اور حنا خان ایک مسلمان ہیں اور مسلم گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں لیکن اسکے باوجود دونوں کی ڈراما سیٹ پر ملاقات، پھر دوستی اور اسکے بعد بے لوث محبت انہیں ایک دوسرے کے قریب سے قریب تر لے آئی۔
اور اسی نزدیکیوں کے بعد آج یہ جوڑا لاکھ مخالفت اور بغاوتوں کے باوجود بین المذاہب شادی کرکے نئی زندگی کی شروعات کرچکا ہے۔
حنا اور راکی کا شادی کا اعلان:
حال ہی میں حنا خان اور راکی جیسوال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ شیئر کی جس میں اس جوڑے کے زندگی کے سب سے قیمتی لمحات شامل تھے۔
مذکورہ جھلکیوں میں دونوں کو نجی اور سادہ سی تقریب میں رومانوی پوز دیتے دیکھا گیا۔
پہلی تصویر میں حنا خان اور راکی ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور دونوں نے ہندوستانی روایتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے، جبکہ گلے میں ور مالا پہنی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی ایک اور تصویر میں انہیں شادی کے رجسٹریشن پیپر پر دستخط کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ان جیسی کئی حسین یادوں کو کیمرے میں قید کرتے ہوئے حنا خان نے کیپشن میں لکھا کہ،‘دو مختلف دنیاؤں سے ہم نے محبت کی ایک کائنات بنائی، ہمارے درمیان فرق مٹ گئے، دل ایک ہو گئےاور ایک ایسا بندھن قائم ہوا جو عمر بھر قائم رہے گا، ہم ایک دوسرے کے گھر، روشنی، اور امید ہیں، آج ہمارا ساتھ محبت اور قانون دونوں میں پختہ ہو گیا ہے۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔'
حنا خان کا برائیڈل لُک، جوڑے میں خاص کیا؟
بات کریں دلہنیا حنا خان کے عروسی جوڑے اور اوول آل لُک کی تو انہوں نے اس خاص دن پر بھارت کے نامور سلیبرٹی ڈیزائنر منیش ملہوترا کی اوپل گرین ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی جو ان پر خوب جچ رہی تھی۔
اس کے ساتھ ہلکے گلابی رنگ کا بلاؤز تھا اور ہاتھ سے بنی گئی اس اوپل گرین ساڑھی پر سنہری اور سلور رنگ کے دھاگے سے قدیم نقش و نگار کا کام کیا گیا تھا۔
ساڑھی کا بارڈر ہلکے گلابی رنگ کا تھا جس پر نفیس تھریڈ ورک اور زری کڑھائی کی گئی تھی اور ساتھ ہی پلّو پر ہلکی گوٹا پلیٹس نے خوبصورتی کا مزید نکھار دیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ حنا خان نے اپنے لُک کو مزید چار چاند لگانے اور اپنے عروسی جوڑے کو خاص طور پر ذاتی رنگ دینے کے لیے اس پر دیوناگری رسم الخط میں’حنا اور راکی کے نام ’ بھی لکھوایا جسکے ساتھ انفینٹی (∞) کا نشان ان کی ابدی محبت کو بیان کرتا دکھائی دے رہا تھا۔
اور یہاں بھی بات ختم نہیں ہوئی بلکہ حنا خان نے اپنے عروسی لباس میں اس حسین و جمیل ساڑھی کیساتھ ٹی پنک کلر کا دوپٹہ بھی شامل کیا جو انکے سر پر خوبصورتی سے پن کیا گیا تھاجس کے کنارے پر چھوٹے کنگورے نما ڈیزائن تھا جو پورے لباس کو خواب جیسا تاثر دینے کا کام کررہا تھا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حنا خان کا یہ حسین ترین اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ عروسی جوڑا کسٹمائزڈ ہے اسی وجہ ہے یہ جوڑا منیش ملہوترا کی ویب سائٹ پر موجود نہیں۔
حنا خان کے زیورات کس کے شاہکار؟

صرف عروسی جوڑا ہی تعریفوں کا محور نہیں تھا بلکہ دلہنیا حنا خان کے ہیرے جڑے زیورات بھی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کرائے ہوئے تھے۔
کیونکہ اداکارہ نے اپنے لُک کو مزید دوآتشہ کرنے کیلئے منیش ملہوترا کے ہی شاہانہ کلیکشن والے ہیرے کے زیورات کا انتخاب کیا جو انکے اس مکمل لک میں، سادگی اور شاندار خوبصورتی کا حسین امتزاج پیش کررہے تھے۔
ان زیورات میں ماتھا ٹیکا، گلے کا ہار، کانوں کے بندے، چوڑیوں کے سیٹ اور انگوٹھیاں شامل تھیں جو نہ صرف خوبصورتی میں اپنی مثال آپ تھیں بلکہ حنا خان کی دلکشی میں بھی اضافہ کررہی تھیں۔
حنا خان کی حنا مہندی کا آرٹسٹ کون؟
اور پھر دلہن کی بات ہو اور مہندی کا ذکر نہ کیا جائے ایسا کیسے ممکن ہے؟ حنا خان نے جس طرح اپنے لباس اور زیورات میں کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا وہیں انہوں نے مہندی کیلئے بھی ایسی شخصیت کا انتخاب کیا جو بالی وڈ کے نامور ستاروں کے ہاتھوں کو اپنی مہارت سے مہندی سے لال کرچکی ہیں۔
حنا خان نے مہندی کیلئے بالی وڈ سلیبرٹیز کی مہندی آرٹسٹ وینا نگدا کا انتخاب کیا جو حنا خان سے قبل رادھیکا مرچنٹ، دیپیکا پڈوکون سمیت کئی نامور شخصیات کو انکی شادی کے دن مہندی لگاچکی ہیں۔

اور اب انہوں نے حنا خان کی زندگی کے سب سے خاص دن پر بھی ان ہاتھوں اور پیروں کو خوبصورت بنادیا۔
حنا کی برائیڈل مہندی میں سب سے نمایاں چیز کنول کا پھول تھا جسے دونوں ہاتھوں پیروں کے ڈیزائن میں مرکزی حیثیت دی گئی تھی۔
راکی جیسوال کا لُک بھی منیش ملہوترا کا شاہکار:
دوسری جانب حنا خان کو ٹکر کا مقابلہ دینے کیلئے راکی جیسوال نے بھی منیش ملہوترا کا ہی ڈیزائن کردہ کرتا زیب تن کیا جس پر کڑھائی اور ستاروں کا کام انکے لباس کو مزید راعنائی بخش رہا تھا۔
غرض کہ اپنی زندگی کے سب سے خاص دن پر دلہن اور دولہا نے غضب ڈھا دیا جسے دیکھ کر ہر کوئی عش عش کراٹھا اور بے اختیار بول پڑا کہ،‘جنت میں بنا ہوا جوڑا ہے۔‘
حنا اور راکی کی لو اسٹوری کا مختصر احوال:
یاد رہے کہ حنا خان اور راکی جیسوال کی ملاقات ٹی وی سوپ 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے' کے سیٹ پر ہوئی تھی، جس میں اداکارہ اکشرا کا کردار نبھاتی تھیں، اور راکی سپروائزنگ پروڈیوسر تھے۔
وقت کے ساتھ ساتھ ان کا رشتہ رومانس میں بدل گیا اور جوڑے نے 2017 میں دنیا کے سامنے اس کا اعلان کیا، تب سے، یہ جوڑا ایک دوسرے کی سب سے بڑی سپورٹ بنا رہتا ہے۔
حنا اور راکی کی دلکش تصاویر یہاں دیکھیں:






-
دلچسپ و خاص 32 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 41 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی