انفوٹینمنٹ
کونسی چکی کا آٹا کھاتے ہیں؟ مداحوں کا عمران عباس سے سوال
تصویر پر مداحوں نے عمران عباس کی عمر کے تُکے لگانے شروع کردیے
کونسی چکی کا آٹا کھاتے ہیں؟ مداحوں کا عمران عباس سے سوال
تصویر پر مداحوں نے عمران عباس کی عمر کے تُکے لگانے شروع کردیے
اداکار و ماڈل عمران عباس کا شمار پاکستانی شوبز کے خوبرو ترین اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن حال ہی میں ان کے ایک پُرانے ڈرامے کا کلپ منظر عام پر آیا ہے جس میں انہیں پہچاننا تک مشکل ہورہا ہے۔
اداکار عمران عباس کا شمار اُن چند خوش نصیب فنکاروں میں ہوتا ہے جنہیں قدرت نے نہ صرف خوبصورت چہرہ عطا کیا بلکہ بے مثال اداکاری کی صلاحیت سے بھی نوازا۔
ان کا فن، انداز اور شخصیت تینوں مل کر انہیں پاکستان کے نمایاں ترین فنکاروں کی صف میں لاکھڑا کرتے ہیں۔
عمران عباس نے کئی مشہور پاکستانی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔
ان کے یادگار ڈراموں میں’ میری ذات ذرہ بے نشان‘،’ محبت تم سے نفرت ہے‘ اور ’خدا اور محبت ‘ شامل ہیں۔ ا
داکاری کے میدان میں ان کی مقبولیت سرحد پار بھارت تک پہنچی جہاں انہوں نے بالی وڈ فلموں جیسے ’کریچیئر تھری ڈی‘، ’اے دل ہے مشکل‘ اور ’ جان نثار‘ میں کام کیا۔
حال ہی میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے ان کے مداحوں کو چونکا دیا ،جس میں بتایا گیا کہ عمران عباس نے اپنے کریئر کا آغاز 14 سال کی عمر میں پی ٹی وی کے ڈرامے’ آغوش‘ سے کیا تھا جو 1993 میں نشر ہوا تھا۔
اس پوسٹ کے ساتھ ماضی کی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی، جس میں کمسن عمران کو پہچاننا خاصا مشکل تھا۔
یہ تصویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا طوفان آ گیا۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ جب عمران نے پہلا ڈراما کیا، میں چھوٹی بچی تھی، اب بوڑھی ہو چکی ہوں لیکن یہ ابھی بھی جوان لگتے ہیں، آخر یہ کون سی چکی کا آٹا کھاتے ہیں؟
جبکہ ایک اور صارف نے مذاق میں اداکار کی عمر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ یہ 50 کے پیٹے میں ہیں؟ مگر لگتے تو ابھی بھی 30 کے آس پاس ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment


