عامر نے کوہلی اور جسپریت کو کرکٹ کا پرفیکشنسٹ قراردےدیا
کوہلی کی قیادت میں آر سی بی نے پہلی بار آئی پی ایل ٹرافی اپنے نام کی ہے

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے اداکار عامر خان نے ویرات کوہلی اور جسپریت بمراہ کو کرکٹ کے پرفیکشنسٹ قرار دے دیا ہے۔
آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں رائل چیلنجرز بینگلور نے پنجاب کنگز کو شکست دے کر اپنی پہلی آئی پی ایل ٹرافی جیتی۔
اس تاریخی موقع پر بالی وڈ اداکار عامر خان نےکمنٹری باکس میں آکر سب کو حیران کردیا، جہاں انہوں نے سابق کرکٹر سریش رائنا اور اداکار سیاستدان روی کشن کے ساتھ مل کر ہندی اور بھوجپوری میں تبصرہ کیا۔
سریش رینا نے ہنسی مذاق کے انداز میں عامر خان سے پوچھا کہ بالی وڈ کے ’پرفیکشنسٹ‘ کے کرکٹ میں ہم منصب کون ہیں؟
اس پر عامر خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں سچن ٹنڈولکر کو ہمیشہ پرفیکشنسٹ کہتا آیا ہوں لیکن آج میں سمجھتا ہوں کہ ویرات کوہلی اور جسپریت بمراہ بھی پرفیکشنسٹ ہیں۔
ان کے اس تبصرے پر ساتھی کمنٹیٹرز نے بھی اتفاق ظاہر کیا اور شائقین نے آر سی بی کو طویل انتظار کے بعد ملنے والی جیت کا زبردست جشن منایا۔
روی کشن جو عامر کے ساتھ کمنٹری باکس میں موجود تھے، انہوں نے دورانِ نشریات عامر کی آنے والی فلم کی تعریف کرتے ہوئے بھوجپوری میں کہا کہ میں پورے بھارت سے کہنا چاہتا ہوں، اب ’ستارے زمین پر‘ آ رہا ہے۔
خیال رہے کہ عامر خان تین سال کے طویل وقفے کے بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں اپنی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے ساتھ، جو کہ ان کی مشہور فلم ’تارے زمین پر‘ کا اسپرچوئل سیکوئل ہے۔
یہ فلم 20 جون کو ریلیز ہو رہی ہے اور کہانی ایک بدمزاج فٹبال کوچ کے گرد گھومتی ہے جو خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں کی ٹیم کو تربیت دیتا ہے۔
فلم کے ہدایتکار آر ایس پرسانا ہیں جبکہ پروڈیوسر خود عامر خان اور اپرنا پوروہت ہیں،اداکارہ جنیلیا دیشمکھ اس فلم میں ایک اہم کردار نبھا رہی ہیں۔
دوسری جانب آر سی بی کی یہ فتح تاریخی اہمیت رکھتی ہے، ٹیم نے پنجاب کنگز کو چھ رنز سے شکست دے کر اپنی پہلی آئی پی ایل ٹرافی حاصل کی، یوں 18 سالہ انتظار کا خاتمہ ہوا۔
جیت کے بعد جذبات سے مغلوب ویرات کوہلی نے مداحوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت جتنی ٹیم کے لیے ہے، اتنی ہی شائقین کے لیے بھی ہے۔
یہ 18 برس بہت طویل تھے، میں نے اپنی جوانی، اپنا عروج، اور تجربہ اس ٹیم کو دیا ہے،آخرکار آئی پی ایل ٹائٹل جیتنا ایک ناقابل یقین احساس ہے۔
-
دلچسپ و خاص 45 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 55 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی