انفوٹینمنٹ

انوپم کھیر کا چوتھی کتاب جلد مارکیٹ میں لانے کا اعلان

انوپم کھیر نے کہا کہ کتاب خود پر یقین کو چیلنج کرنے کے بارے میں ہے۔

Web Desk

انوپم کھیر کا چوتھی کتاب جلد مارکیٹ میں لانے کا اعلان

انوپم کھیر نے کہا کہ کتاب خود پر یقین کو چیلنج کرنے کے بارے میں ہے۔

انوپم کھیر کا چوتھی کتاب جلد مارکیٹ میں لانے کا اعلان

بالی وڈ کے سینیئر اداکار اور موٹیویشنل اسپیکر انوپم کھیر نے انکشاف کیا ہے کہ جلد ان کی چوتھی کتاب آنے والی ہے جس کا عنوان 'ڈفرنٹ بٹ نو لیس' ہے۔

اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں موٹیویشنل سفر کے لیے مشہور انوپم کھیر نے یہ اعلان انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

ایک ویڈیو پوسٹ میں انہوں نے کتاب کو 'بہت خاص' قرار دیا، یہ کتاب ان کی اپنی زندگی کے تجربات پر مشتمل کرتی ہے۔

اداکار نے اس سے قبل تین کتابیں لکھی ہیں جن کے نام (The Best Thing About You Is You)،( Lessons Life Taught Me Unknowingly)، ( Your Best Day Is Today) ہیں جو موٹیویشنل کتابیں ہیں۔

اپنے کیپشن میں انوپم کھیر نے لکھا کہ 'میری موٹیویشنل کتابیں میری اپنی زندگی کے تجربات سے متاثر ہیں۔۔۔ زندگی نے مجھے جو بھی سبق سکھائے ہیں میں نے اپنی کتابوں میں شامل کرلیا ہے۔'

اس کتاب میں ان کی آنے والی فلم تنوی دی گریٹ کے پیچھے کی کہانی اور اس کی تخلیق کے دوران انہیں درپیش رکاوٹوں کا بھی ذکر موجود ہے۔

ویڈیو میں اداکار نے یہ بھی وضاحت کی کہ 'یہ کتاب ان طوفانوں کے بارے میں نہیں ہے جن کا آپ سامنا کرتے ہیں، بلکہ اس بارے میں ہے کہ آپ ان سے کیسے گزرتے ہیں، یہ اس بات کو یقینی بنانے کے بارے میں ہے کہ آپ کی جدوجہد دوسروں پر منفی اثر نہ ڈالے۔'

کتاب کے پیغام پر بحث کرتے ہوئے انوپم کھیر نے کہا کہ 'کتاب خود پر یقین کو چیلنج کرنے کے بارے میں ہے، یہ اُمید اور خوش نظری پر مبنی ہے، جو مشکلات سے گزرنے اور اس رہنمائی پر بھروسہ کرنے کا سبق دیتی ہے جو ہمیں خدا کی طرف سے ملی ہے، یعنی ہمارا دل'۔

یہ کتاب جلد ہی مارکیٹ میں دستیاب ہو گی اور قارئین کو زندگی کی الجھنوں کے درمیان روشنی کی کرن دکھانے کا وعدہ کرتی ہے۔

کام کے محاذ پر انوپم کھیر اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم تنوی دی گریٹ کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں، جو 18 جولائی کو شیڈول ہے۔

 فلم میں اداکار کرن ٹیکر، جیکی شروف، اروند سوامی، اور ایان گلین شامل ہیں، آسکر ایوارڈ یافتہ ریسول پوکوٹی کے ساؤنڈ ڈیزائن کے ساتھ، اس پروجیکٹ کو این ایف ڈی سی (نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن) کے اشتراک سے انوپم کھیر اسٹوڈیوز نے تیار کیا ہے۔