مرد کی دوسری شادی کی ذمہ دار عورت ہوتی ہے، یاسر حسین
0.1 فیصد عورتیں ہوں گی جنہیں مرد کی پہلی شادی کا علم نہیں ہوتا ہوگا، اداکار

معروف اداکار و ہدایت کار یاسر حسین اپنے بے باک تبصروں اور بیانات کے لیے خاصی شہرت رکھتے ہیں اور دو ٹوک اپنا مؤقف دینے کے عادی ہیں۔
اگرچہ یاسر حسین اپنے کئی بیانات کی وجہ سے مختلف تنازعات کو بھی دعوت دے چکے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرنے سے کبھی نہیں چوکتے۔
حسبِ عادت ایک ایسا ہی متنازع بیان انہوں نے حال میں دیا جس میں انہوں نے دوسری شادی اور غیر ازدوجی تعلقات پر مردوں کو بالکل بری الذمہ قرار دیتے ہوئے اس کا مکمل ذمہ دار عورت کو ہی ٹھہرا دیا۔
یاسر حسین نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام 'سنو تو صحیح وِد حنا نیازی' میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
میزبان کی جانب سے 4 شادیوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے یاسر نے کہا کہ 'چار شادیاں بالکل نہیں ہونی چاہییں، مجھے اپنے لیے بالکل بھی نہیں پسند، میں نے ایک لڑکی سے محبت کی اور اس سے شادی کی اب میں کیسے کسی دوسری کے بارے میں سوچوں اور شادی کروں'۔
اس پر میزبان نے تبصرہ کیا کہ ہر مرد آپ کی طرح کیوں نہیں سوچتا'۔
جس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یاسر حسین نے کہا کہ 'ہمارے ہاں دوسری شادی یا کسی طرح کے غیر ازدواجی تعلقات میں زیادہ کام لڑکی کا ہوتا ہے، میں آپ کو سچ بتاؤں تو مرد کی اتنی غلطی نہیں ہوتی'۔
اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ایک عورت کو پتا ہے کہ یہ آدمی شادی شدہ ہے تو وہ کیسے اس سے شادی کرسکتی ہے'۔
ان کی اس بات پر میزبان نے کہا کہ 'بہت سے معاملات میں لڑکی کو علم بھی نہیں ہوتا کہ آدمی شادی شدہ ہے' جس پر اداکار نے کہا کہ ایسی خواتین 0.1 فیصد ہوں گی، اس کے بعد میزبان نے یہ بھی اعتراض کیا کہ آپ نے یہ سروے کہاں منعقد کیا ہے جس میں 0.1 فیصد کی تعداد سامنے آئی۔
اس پر یاسر حسین کا کہنا تھا کہ 'چونکہ میں ایسی بہت خواتین کو جانتا ہوں جنہیں پہلے دن سے پتا تھا کہ مرد شادی دہ ہے اور پھر بھی انہوں نے اس سے شادی کی بلکہ میں ایسی خواتین کو بھی جانتا ہوں جو دوسری شادی کرنے کے بعد پہلی بیوی کو چھوڑنے کا بھی مطالبہ کرتی ہیں'۔
اداکار نے کہا کہ 'آج کل خواتین کو لڑکا نہیں پسند ہوتا بلکہ انہیں ایک آدمی چاہیے ہوتا ہے جو اپنے پیروں پر کھڑا ہوچکا ہو، سمجھدار، بردبار ہو اور وہ دیکھتی ہیں کہ ایک شادی شدہ آدمی ہے، گھر بھی چلا رہا ہے، بچے ٹھیک ہیں، اچھے اسکول جارہے ہیں، گاڑی بھی اس کے پاس تو اس سے بہتر کون ہوسکتا ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'زیادہ تر لوگوں کو پہلے سے شادی شدہ مرد پسند آتے ہیں کہ کوئی تو خوبیاں ہوں گی اس میں'۔
-
دلچسپ و خاص 20 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 29 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 52 منٹ پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی