تصاویر، عالیہ کا اپنی سہیلی کی شادی میں دلکش انداز
بھارتی سپر اسٹار عالیہ بھٹ نے اپنی سہیلی تانیہ سہا گپتا کی اسپین میں منعقدہ شادی کی تقریبات کے یادگار لمحات فینز کے ساتھ شیئر کردیے۔
عالیہ بھٹ اپنی بہترین اداکاری، حسن اور فیشن سینس کے سبب سب کے دلوں پر راج کرتی ہیں کسی کو انکی اداکاری سب سے منفرد لگتی ہے تو کسی کو انکے ملبوسات بھاتے ہیں۔
عالیہ بھٹ ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ یاروں کی یار بھی ہیں مانی جاتی ہیں کیونکہ وہ اپنے گرل گینگ میں بالکل عام لڑکی کی طرح نظر آتی ہیں۔
عالیہ بھٹ نہ صرف اپنے گرل گینگ کے ساتھ وکیشنز پلان کرتی ہیں بلکہ عالیہ بھٹ کی شادی پر بھی گنے چنے مہمانوں میں انکی سہلیاں مدعو تھیں۔
عالیہ بھٹ خود بھی اپنی سہیلیوں کی شادی میں رونق لگاتی نظر آتی ہیں اور کسی بھی غرور کے علاوہ شادی کی رسومات میں حصہ لیتی بھی دکھتی ہیں۔
عالیہ بھٹ اپنی قریبی دوست تانیا سہہ گپتا کی شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے اسپین روانہ ہوئیں جہاں تانیا نے ڈیوڈ اینجیلوف کے ساتھ رومانوی اور دلکش مقام پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر نئی زندگی کا آغاز کیا۔
تانیا سہا گپتا کی شادی میں برائیڈ میڈز بنی حسن کے جلوے بکھیرنے والی عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شادی کی جھلکیوں پر مبنی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ اپنی دوستوں، دلہن تانیا اور قریبی احباب کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی نظر آئیں۔
شیئر کی گئیں تصاویر میں عالیہ بھٹ کو کیئر فری و خوشگوار انداز دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انکے تمام لُکس بھی قابلِ تعریف ہیں۔
عالیہ بھٹ ایک تقریب میں سیاہ رنگ کا بغیر آستینوں والا گاؤن پہنی نظر آئیں جبکہ ایک اور تقریب میں وہ سفید بلیزر اور اسکرٹ پر میچنگ کوٹ پہنی دکھیں۔
شادی کی ایک تقریب میں عالیہ بھٹ رنگ برنگا لہنگا چولی پہنی نظر آئیں اور ان تمام ہی لُکس میں عالیہ بھٹ سب سے منفرد و حسین نظر آئیں۔
عالیہ بھٹ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'جب بیسٹ فرینڈز اپنی ایک سہیلی کو شادی کرتے دیکھتی ہیں تو اس سے زیادہ شاندار کچھ ہو ہی نہیں سکتا، سب سے خوبصورت شادی، سب سے حسین دلہن اور ہمارے دل محبت سے بھرے ہوئے ہیں۔'
عالیہ بھٹ کی یہ تصاویر فینز کی جانب سے بے انتہا پسند کی جارہی ہیں اور اور ان کے اندازِ فیشن کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔
تصاویر یہاں دیکھیں:




