سوشل میڈیا
ماہم شاہد جعفر کے ’نوری’ انداز نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا
نوری کو کیا معلوم، وہ تو بس اپنے عشق کو یاد کرتی ہے
ماہم شاہد جعفر کے ’نوری’ انداز نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا
نوری کو کیا معلوم، وہ تو بس اپنے عشق کو یاد کرتی ہے
ماہم شاہد جعفر کے نام سے مشہور پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اسٹار مامیا شجفر کا دلفریب رقص سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
انٹرنیٹ کی معروف شخصیت مامیا شجفر جنہوں نے ماڈلنگ سے اداکاری کی دنیا کی قدم رکھا اور اپنے پرتعیش لباس اور کامیاب پراجیکٹس میں شاندار اداکاری سے نام کمایا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ویڈیو شئیر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
اداکارہ کا ایمیزون پرائم کی سیریز جوبلی کے سنیدھی چوہان اور امیت ترویدی کے ہٹ گانے ’وہ تیرے میرے عشق کا‘، کی دھن پر دلفریب رقص سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب ہوگیا۔
پہاڑوں کی وادیوں میں مگن پیلے رنگ کے جورے میں ملبوس اداکارہ کے منفرد انداز نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا۔
ویڈیو کی کیپشن میں انہوں نے خود کو نوری سے منسوب کرتے ہوئے لکھا کہ ’نوری کو کیا معلوم، وہ تو بس اپنے عشق کو یاد کرتی ہے۔’
انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ رقص میں نے بنا کسی دھن پر ریکارڈ کیا تھا اس وقت میرے ذہن میں مختلف گانے تھے بعد ازاں میں نے اس مشہور گانے کا انتخاب کیا ۔’
واضح رہے کہ ’جوبلی’ ڈرامہ رواں سال کے آغاز میں ایمازون پرائم پر نشر ہوا ہے، اس سیریز میں پروسینجیت چٹرجی، اپارشکتی کھرانہ، سدھانت گپتا، ادیتی راؤ حیدری، ومیکا گبی، اور رام کپور سمیت ایک باصلاحیت کاسٹ شامل ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ ان دنوں گرین انٹرٹینمنٹ ڈرامہ سیریل ’کالج گیٹ’ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔
مزید خبریں
-
ریحام رفیق ایک بار پھر ناقدین کے ہتھے چڑھ گئیں
-
کارتک کیساتھ فلم سے انکار پر تنقید ، جنت مرزا پھٹ پڑیں
-
جنت مرزا کاکارتک آریان کیساتھ فلم کی آفر کا انکشاف
-
نابالغ پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کا عندیہ
-
وزیراعظم بھی 'کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد' کے گرویدہ
-
رجب بٹ نے ویلاگنگ کو خیرباد کہہ دیا، بیرونِ ملک منتقل
-
سوشل میڈیا بالی وڈ اسٹارز کیلئے ہیرو یا ولن؟
-
پراجکتا کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، کانٹینٹ کرئیٹرز کیلئے خطرے کی گھنٹی
-
زرناب اور لاریب کا بیٹا کس موذی مرض میں مبتلا؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
