عامر خان کا جنید کے ساتھ اپنے سخت رویے کا انکشاف
میں ویسا ہی باپ تھا جیسے ’تارےزمین پر‘ ایشان کے والد کو دکھایا گیا ہے،عامر خان

اداکار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فلم ’تارے زمین پر‘ کے کردار نند کشور آواستھی(ایشان کے والد) جیسے تھے کیونکہ ان کے بیٹے جنید خان کو ڈسلیکسیا (پڑھنے لکھنے میں مشکلات) کی بیماری تھی اور وہ جنید کے ساتھ ایک سخت گیر والد کا رویہ اپنایا کرتے تھے۔
جنیلیا ڈی سوزا کے ساتھ اپنی نئی فلم’ ستارے زمین پر‘ کی پروموشنل ایونٹ کے دوران گفتگو میں عامر خان نے انکشا کیا کہ جب انہوں نے’ تارے زمین پر‘ کی کہانی پہلی بار سنی تو وہ ان کے دل کو بہت چھو گئی اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ خود اس مرحلے سے گزر چکے تھے جب ان کا بیٹا ججنید بڑا ہو رہا تھا۔
عامر خان نے کہا کہ وہ بالکل جنید کے لیے ایک سپورٹو باپ نہیں تھے،میں جنید کو کہتا تھا کہ کوئی اتنا خراب کیسے لکھ سکتا ہے، تم A بھی نہیں لکھ سکتے ، میں اس سے بہت سوالات کرتا تھا۔
عامر خان نے مزید بتایا کہ جب جنید پڑھتا تھا تو ‘for’ کی جگہ ‘from’ کہتا تھام جب بھی وہ ’F‘ دیکھتا تو اندازے سے پڑھتاof, from, for… اسے صحیح پڑھنا نہیں آتا تھا۔
میں سمجھانے کی کوشش کرتا مگر میں خود بھی الجھ جاتا،یہ اتنی سادہ باتیں اسے کیوں نہیں سمجھ آ رہیں؟ بعد میں ہمیں پتا چلا کہ اسے ڈسلیکسیا ہے، تب ہم نے اس کی مدد شروع کی۔
لیکن جب میں نے’ تارے زمین پر‘ کی کہانی سنی، تو لگا جیسے یہ میری ہی کہانی ہے،یہ میرے دل کے بہت قریب تھی۔
اسی سال فروری میں، جب خوشی کپور کی پہلی فلم’ لوویپا ‘کی تشہیر جاری تھی تو ان کے ساتھی اداکار اور اسٹار کڈ جنید خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بچپن میں انہیں ڈسلیکسیا کی تشخیص ہوئی تھی۔
وائرل انٹرویو کلپ میں جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اس چیلنج پر کیسے قابو پایا تو جنید نے بتایا کہ ان کے والدین عامر خان اور رینا دتہ نے انہیں بے حد سپورٹ کیا۔
جنید نے یہ بھی کہا کہ ان کے اداکار و فلم ساز والد نے 2007 میں’ تارے زمین پر‘ جیسی فلم بھی بنائی، جس نے ڈسلیکسیا کے حوالے سے معاشرے میں آگاہی پھیلائی۔
اب جب کہ اس فلم کا سیکوئل’ ستارے زمین پر‘ جلد ریلیز ہونے والا ہے، عامر خان نے ایک فین میٹ میں پہلی بار اپنے بیٹے جنید کی ڈسلیکسیا سے متعلق تجربے پر بات کی۔
وقت کے ساتھ ساتھ عامر خان نے بطور والد جنید کے سرپرست کے طور پر ان کا ساتھ دیا اور ان کے ساتھ جنید بھی آگے بڑھا،’ستارے زمین پر‘ 20 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔
-
بالی ووڈ 21 منٹ پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
-
انفوٹینمنٹ 35 منٹ پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
فلم ماں؛ کاجول کی اجے اور آر مادھون کے کیمیو پر لب کشائی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
میرب سے علیحدگی، ہانیہ ایک بار پھر عاصم کی لائف میں اِن؟