انفوٹینمنٹ

ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کا چہرہ ڈھانپنے پر عوام برہم

عمر حیات کے چہرہ پر سیاہ کپڑا ڈالا گیا

Web Desk

ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کا چہرہ ڈھانپنے پر عوام برہم

عمر حیات کے چہرہ پر سیاہ کپڑا ڈالا گیا

ثنا یوسف  کے مبینہ قاتل کا چہرہ ڈھانپنے پر عوام برہم
ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کا چہرہ ڈھانپنے پر عوام برہم

پاکستانی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی عدالت پیشی کے دوران چہرے کو چھپانا عوام کو شدید برہم کرگیا۔

17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا بےدردی سے قتل کیا جانا سب کے رونگھٹے کھڑا کر گیا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین ثنا یوسف کے قاتل کو تختہ دار پر لٹکانے کی اپیل کرتے نظر آرہے ہیں۔

ثنا یوسف کے 22 سالہ مبینہ قاتل ملزم عمر حیات کے خلاف مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سنبل میں قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا جس کو 4 جون کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

دورانِ سماعت ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد نے تفتیشی افسر کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمر حیات کی آئیڈینٹیٹی پریڈ کی درخواست منظور کر لی اور عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

اگرچہ ملزم کی فوری گرفتاری نے عوام کو کافی حد پر سکون کردیا لیکن اس کی عدالت پیشی نے سب کو آگ بگولا کردیا ہے۔

دراصل ملزم کو عدالت پیشی کے دوران چہرے پر کالا کپڑا ڈالا گیا تھا جسے اتارے بغیر ہی اسے گاڑی سے اتار کر کمرہ عدالت میں پیش کر دیا۔

عمر حیات کا چہرہ چھپا کر عدالت لائے جانے کی ویڈیوز اور تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ناقدین کا سمندر امڈ آیا جنہوں نے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ جب قتل ہونے والی ثنا یوسف کی تصاویر ہر جگہ پھیلی ہوئی ہیں تو قاتل کا چہرہ کیوں چھپایا جا رہا ہے؟

اگرچہ سوشل میڈیا پر عمر حیات کی چند تصاویر زیرِ گردش ہیں لیکن اسلام آباد پولیس نے اس کی شناخت کارڈ کی تصویر جاری کی اور گرفتاری کے بعد اسکی شکل کسی کے سامنے نہیں آنے دے رہے۔

ایک ناقد نے لکھا کہ 'مظلوم کا چہرہ تو سب کو دکھاؤ لیکن قاتل کو چھپا دو تاکہ اسکو اگلی دفعہ جرم کرنے میں آسانی ہو۔'

متعدد سوشل میڈیا صارفین یہ دعویٰ کرتے دکھ رہے ہیں کہ 'چہرہ اس لیے چھپایا جارہا ہے کیوں کہ اصل قاتل کو تاحال پکڑا ہی نہیں گیا ہے، وہ کسی امیر گھرانے سے ہی تعلق رکھتا ہے اور اسکو پکڑا نہیں جائے گا بس عوام اور لواحقین کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔

مشی خان نے بھی اس حوالے سے ایک ویڈیو بنائی جس میں شدید گصے میں یہ کہتی سنائی دیں کہ 'پولیس قاتل کا چہرہ کیوں چھپا رہی ہے؟ اس کا چہرہ پورے ملک میں دکھایا جانا چاہیے۔ جب بھی کسی مجرم کو پکڑا جاتا ہے تو اسے کالے کپڑے سے کیوں ڈھانپ دیا جاتا ہے؟

تازہ ترین