انفوٹینمنٹ
اپوروا مکھیجا نے پاپارازیوں سے انوکھی درخواست کر ڈالی
اپوروا کا پاپا رازیوں سے ایک انوکھا مطالبہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے
اپوروا مکھیجا نے پاپارازیوں سے انوکھی درخواست کر ڈالی
اپوروا کا پاپا رازیوں سے ایک انوکھا مطالبہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے
اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلونسر اپوروا مکھیجا نے پاپارازیوں سے انوکھی درخواست کی کہ وہ ان کی ویڈیوز میں صرف کلیویج پر زوم نہ کریں بلکہ پوری ویڈیو شیئر کریں۔
اپوروا مکھیجا کا حال ہی میں ایک ایونٹ میں شرکت کے دوران پاپارازی سے ایک منفرد انداز میں مکالمہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
بدھ کے روز ممبئی میں ایک ایونٹ کے لیے اپوروا کو اسنیک پرنٹ والے ون پیس لباس میں دیکھا گیا۔
جب وہ تقریب میں داخل ہونے سے پہلے فوٹوگرافروں کے سامنے رک کر پوز دے رہی تھیں تو انہوں نے اُن سے کہا کہ سر صرف ادھر زوم کر کے مت کرنا ، پوری ویڈیو ڈالنا۔
اس دوران اپوروا نے ہاتھ کے اشارے سے کلیویج کی طرف اشارہ کیا اور مسکراتے ہوئے فوٹوگرافروں سے اپنے لُک کے بارے میں رائے بھی پوچھی، جس سے ماحول مزید خوشگوار ہو گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اپوروا کی جرأت کو سراہا، ایک صارف نے لکھا کہ شکر ہے کسی نے تو اس زوم والے رجحان پر بات کی،ایک اور صارف نے کہا کہ مجھے ان کا انداز پسند آیا، انہوں نے فوٹوگرافروں کو عزت سے’ سر ‘کہا۔
اپوروا اس وقت اپنے کیریئر کو دوبارہ سنوارنے میں مصروف ہیں، خاص طور پر اُس تنقید کے بعد جو انہیں رواں سال سمے رائنا کے شو’ انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں کیے گئے تبصرے پر ملی تھی۔
اب وہ جلد ہی’ دی ٹریٹرز‘ نامی رئیلیٹی شو میں نظر آئیں گی، جس کی میزبانی معروف فلمساز کرن جوہر کریں گے۔
یہ شو ایک جھوٹ، چالاکی اور دھوکہ دہی پر مبنی کھیل ہوگا، جس میں 20 شرکا ایک بڑے انعام کے لیے مقابلہ کریں گے۔
شو میں شامل دیگر شخصیات میں پورو جھا، کرن کندرا، ہرش گجرال، آشش گ ویادیارتی، عرفی جاوید، جیسمن بھاسن، لکشمی منچو، رفتار، ایلناز نوروزی، نِکیتا لُتھر، انشولا کپور، راج کندرا، جانوی گور، ماہِپ کپور، جنت زبیر، مُکیش چھابڑا، سدھانشو پاندے، ساحل سلاتھیا اور صوفی موٹیوالا شامل ہیں۔
یہ شو بین الاقوامی شہرت یافتہ ریئلیٹی فارمیٹ’ دی ٹریٹرز‘ کا بھارتی روپ ہے، جسے آل3میڈیا انٹرنیشنل اور بی بی سی اسٹوڈیوز انڈیا پروڈکشن کے اشتراک سے بنایا گیا ہے،شو 12 جون کو پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگا۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death



