انفوٹینمنٹ

سلیم شیخ کی بیٹی کی بات پکّی کے یادگار لمحے وائرل

سلیم شیخ کے گھر پھر شہنائیاں بجنے لگیں

Web Desk

سلیم شیخ کی بیٹی کی بات پکّی کے یادگار لمحے وائرل

سلیم شیخ کے گھر پھر شہنائیاں بجنے لگیں

سلیم شیخ کی بیٹی کا رشتہ طے ہوگیا، تصاویر وائرل
سلیم شیخ کی بیٹی کا رشتہ طے ہوگیا، تصاویر وائرل

پاکستانی اداکار سلیم شیخ کی بیٹی سیلینا سلیم کی بات پکّی کی رسم کے یادگار لمحے سوشل میڈیا کی زینت بن گئے۔

ڈراما  'بابل کا آنگن' ، 'پڑوسی' اور فیری ٹیل' جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے سلیم شیخ آج کل ڈرامہ 'میری تنہائی' میں اپنی بہترین پرفارمنس پر خوب داد وصول کر رہے ہیں۔

ڈراما 'سنہرے دن ' میں 'سفیر' نامی کردار نبھانے والے سلیم شیخ ان دنوں اپنی فیملی میں آنے والی بڑی خوشی کا جشن مناتے نظر آرہے ہیں۔

دراصل سلیم شیخ کی بیٹی سیلینا شیخ کا رشتہ طے ہوگیا ہے اور حال ہی میں انہوں نے بیٹی کی 'بات پکّی' کی رسم کی۔

 سلیم شیخ کی 1999 میں نوشین سلیم سے شادی ہوئی جن سے انکی تین بیٹیاں سیلینا، نشمیہ اور انعمتہ ہوئیں۔

سلیم شیخ کچھ عرصے قبل نشمیہ کی شادی سنان باجوہ سے کرچکے ہیں اور اب سیلینا کی شادی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

سیلینا سلیم کی منگنی ان کے قریبی دوست ابراہیم شیخ سے ایک نجی خاندانی تقریب میں ہوئی۔ 

ان کی بہن انعمتہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 'بات پکی' کی اسٹوری لگا کر اس خوشخبری کا اعلان کیا۔

اس تقریب میں دلہنیا سیلینا نے ہلکا زرد سِلک لباس پہنا جس پر ہلکی سلور کڑھائی کی گئی تھی جبکہ ان کے منگیتر ابراہیم نے سادہ سفید کرتا شلوار زیب تن کیا۔

سیلینا اور ابراہیم دونوں نے یہ اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر سادہ لُکس لیے اور اپنی شاندار کیمسٹری سے سب کے دل جیت لیے۔

تصاویر یہاں دیکھیں:

اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب