انفوٹینمنٹ

’من مست ملنگ‘: دانش تیمور کو عوامی تنقید کا سامنا

ڈرامے میں شامل چند رقص کے مناظر بھی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنے ہیں

Web Desk

’من مست ملنگ‘: دانش تیمور کو عوامی تنقید کا سامنا

ڈرامے میں شامل چند رقص کے مناظر بھی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنے ہیں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

معروف اداکار دانش تیمور کو حالیہ ڈرامہ سیریل ’من مست ملنگ‘ میں ان کے کردار ’کبیر خان‘ کی وجہ سے شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے۔

ڈرامے کے بعض مناظر، خصوصاً رومانوی مناظر کو ناظرین کی جانب سے نامناسب قرار دیا جا رہا ہے، جس کے باعث سوشل میڈیا پر اس ڈرامے کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں اور کچھ صارفین اس پر پابندی کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

’من مست ملنگ‘ میں دانش تیمور اور اداکارہ سحر ہاشمی نے میاں بیوی کے کردار ادا کیے ہیں، تاہم ان کے مابین فلمائے گئے کچھ مناظر کو بولڈ اور غیر موزوں قرار دے کر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

ایک منظر میں دونوں اداکاروں کو ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگا کر بستر پر سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جب کہ ایک اور منظر میں دانش تیمور اپنی بیوی کا کردار نبھانے والی سحر ہاشمی کے ہاتھ اور پاؤں رسی سے باندھتے نظر آتے ہیں۔ ان مناظر کو لے کر ناظرین نے سخت اعتراضات کیے ہیں۔

علاوہ ازیں، ڈرامے میں شامل چند رقص کے مناظر بھی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنے ہیں، جنہیں پاکستانی سماجی اور ثقافتی اقدار کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔

باوجود اس تنقید کے، ڈرامہ ٹی وی پر بدستور نشر ہو رہا ہے اور اسے قابلِ ذکر مقبولیت بھی حاصل ہو رہی ہے۔ یوٹیوب پر اس کے ویوز اس کی مقبولیت کا ثبوت ہیں۔

اسی دوران، دانش تیمور کا ایک اور ڈرامہ ’شیر‘ بھی نشر ہونا شروع ہو چکا ہے، جسے ناظرین کی جانب سے مثبت ردِعمل حاصل ہو رہا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

رواں ہفتے کے ٹاپ 5 مقبول ڈراموں کی فہرست میں دانش تیمور کے دونوں ڈرامے شامل ہیں۔ ’شیر‘ پہلے نمبر پر رہا، جس کی ابتدائی دو اقساط کو 2 کروڑ 50 لاکھ ویوز حاصل ہوئے، جب کہ ’من مست ملنگ‘ دوسرے نمبر پر رہا، جس کی تین اقساط کو 1 کروڑ 50 لاکھ ویوز ملے۔

دانش تیمور نے انسٹاگرام پر ان دونوں ڈراموں کی کامیابی پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے ریٹنگ چارٹ کی تصویر کے ساتھ لکھاکہ،’پہلا اور دوسرا، کامیابی کو اسپاٹ لائٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ خود بولتی ہے، بلند اور واضح۔‘

تازہ ترین