حنا خان کی عروسی مہندی میں خاص کیا؟
بھارتی اداکارہ حنا خان کی بوائے فرینڈ راکی جیسوال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کی تصاویر میں عروسی مہندی سب کو بھاگئی۔
حنا خان نے ڈراما ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کے کردار ’اکشرا‘ سے شہرت پائی اور سال 2009 سے 2016 تک اس ڈرامے میں مرکزی کردار نبھاتی رہیں۔
سال 2017 میں اسٹنٹ شو ’فیئر فیکٹر‘ اور 2018 میں ریئیلیٹی شو ’بگ باس‘ میں بطور کھلاڑی شرکت کی اور 2018 میں ڈراما ’کسوٹی زندگی کی‘ کے سیزن 2 میں منفی کردار نبھاتی دکھیں۔
کامیاب شوبز کریئر کے ساتھ حنا خان کی لو لائیف بھی کامیاب رہی۔ وہ سال 2014 سے اپنے ڈرامے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کہ سپر وائزنگ پروڈیوسر راکی جیسوال کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔
گیارہ سال سے دونوں ایک دوسرے کے سکھ دکھ کے ساتھی ہیں اور رواں سال حنا خان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے بعد بھی راکی نے حنا خان کا ہاتھ مضبوطی سے تھامے رکھا ہے۔
حنا خان نے اس گیارہ سالہ بندھن کو ایک خاص نام دیتے ہوئے راکی سے شادی کرلی ہے اور اس کا اعلان انہوں نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے کیا۔
شیئر کی گئیں تصاویر اس بات کا ثبوت ہیں کہ دونوں نے سول میرج کی ہے کیونکہ حنا خان کا تعلق مسلمان جبکہ راکی کا ہندو گھرانے سے ہے۔
حنا خان نے اپنی شادی پر سرخ کے بجائے ہلکے رنگوں کا انتخاب کیا اور بالی وڈ سیلیبریٹیز کی طرح انہوں نے بھی منیش ملہوترا سے عروسی جوڑا تیار کروایا۔
اداکارہ نے منیش ملہوترا کی اوپل گرین ساڑھی زیب تن کی جس کے ساتھ ہلکے گلابی رنگ کا بلاؤز تھا اور ہاتھ سے تیار کی گئی اس اوپل گرین ساڑھی پر سنہری اور سلور رنگ کے دھاگے سے دلکش کا کام کیا گیا تھا۔
ساڑھی کا بارڈر ہلکے گلابی رنگ کا تھا جس پر نفیس تھریڈ ورک اور زری کڑھائی کی گئی تھی اور ساتھ ہی پلّو پر ہلکی گوٹا پلیٹس نے خوبصورتی کا مزید نکھار دیا۔
جہاں ان کا دلہن کا روپ خوابوں جیسا لگا وہیں ان کے ہاتھوں اور پیروں پر رچنے والی مہندی بھی سب کی توجہ حاصل کرتی دکھی۔
حنا کی مہندی کی قریب سے لی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس کو لگانے والی کوئی اور نہیں بلکہ معروف بالی وڈ سیلیبریٹی مہندی آرٹسٹ وینا ناگدا ہیں۔
رینا ناگدا کو انکے باریک ڈیزائن اور روایتی انداز کے لیے جانا جاتا ہے اور وہ دیپیکا پڈوکون سمیت رنویر سنگھ کے ہاتھوں کو بھی اپنے ڈیزائن سے رنگ چکی ہیں۔
حنا خان کی ویڈیو بھی وینا نے اپنے انسٹاگرام پرشیئر کی جس میں وہ یہ کہتی نظر آئیں کہ وینا نے انکی ہاتھوں اور خاص طور پر پیروں پر بہت حسین مہندی لگائی ہے۔'
حنا خان کی مہندی میں حسین پھول کنول کا ڈیزائن واضح تھا جو روایت اور جدت کا حسین امتزاج پیش کر رہا تھا۔
وینا نے حنا خان کی عروسی مہندی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' شکریہ حنا خان آپ نے اپنی عروسی مہندی کیلئے میرا انتخاب کیا، میری دعا ہے کہ آپ کا ساتھ جنموں کا ہو، آپ ہمیشہ خوش، صحت مند اور خوشحال رہیں۔'
حنا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر وینا کے پوسٹ ری شیئر کیے اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔




