فلم / ٹی وی

امیتابھ بچن کی فلموں نے رجنی کانت کو سپراسٹار بنایا، رام گوپال ورما

ساؤتھ فلم انڈسٹری کے بڑے نام امیتابھ بچن کی فلموں کا ریمیک بنا کراسٹار بنے، رام گوپال ورما

Web Desk

امیتابھ بچن کی فلموں نے رجنی کانت کو سپراسٹار بنایا، رام گوپال ورما

ساؤتھ فلم انڈسٹری کے بڑے نام امیتابھ بچن کی فلموں کا ریمیک بنا کراسٹار بنے، رام گوپال ورما

امیتابھ بچن کی فلموں نے رجنی کانت کو سپراسٹار بنایا، رام گوپال ورما

بالی وڈ کے نامور فلمساز رام گوپال ورما نے دعویٰ کیا ہے کہ ساؤتھ کے نامور اداکار امیتابھ بچن کی فلموں کا ری میک بنا کر آج اس مقام تک پہنچے ہیں۔

رام گوپال ورما جنہیں عرف عام میں ’آر جی وی‘ کہا جاتا ہے ، ہمیشہ سے ہی اپنے بے باک خیالات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

انہوں نے گینگسٹرز پر فلمیں بنانے سے شہرت حاصل کی،’ رنگیلا‘ اور ’ستیہ ‘ جیسی کامیاب فلمیں بنائیں۔

حال ہی میں رام گوپال ورما نے اپنے ایک بیان کے ذریعے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن نے جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری کے بڑے ستاروں کے کیریئر کی بنیاد بنائی ہے۔

آر جی وی نے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ دعویٰ کیا کہ جنوبی ہند کے بڑے اداکار جیسے رجنی کانت، چرنجیوی، این ٹی راما راؤ اور ڈاکٹر راج کمار دراصل امیتابھ بچن کی کامیاب فلموں کے ریمیک کر کے شہرت کی بلندیوں تک پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ شروع میں پوری جنوبی ہند کی انڈسٹری امیتابھ بچن کی فلموں کا ریمیک بنا رہی تھی،رجنی کانت جیسے اسٹارز امیتابھ بچن کی 70 اور 80 کی دہائی کی فلموں کا ریمیک بنا کر اسٹار بن کر ابھر رہے تھے لیکن پھر بالی وڈ میں ایکشن فلموں کا دور ختم ہونا شروع ہوا لیکن جنوبی ہند کی فلموں نے ایکشن کو جاری رکھا اور ان کی ایکشن فلمیں آج بھی ہٹ جارہی ہیں۔

رام گوپال ورما نے یہ بھی کہا کہ جب بالی وڈ 90 کی دہائی میں رومانوی فلموں جکی جانب بڑھ رہا تھا تو جنوبی ہند کی فلموں نے عوامی طور پر مقبول مسالہ فلموں کا فارمولا اپنائے رکھا جس سے انہیں کامیابی ملتی چلی گئی۔

مزید گفتگو میں رام گوپال ورما نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا جو اللو ارجن کی فلم ’پشپا: دی رائز‘ کی ریلیز سے چند روز پہلے پیش آیا۔

رام گوپال ورما نے کہا کہ ایک ڈائریکٹر نے کہا تھا کہ لوگ اس فلم کو دیکھ کر قے کریں گے کیونکہ وہ ڈائریکٹر یہ تصور ہی نہیں کرسکتا تھا کہ لوگ ایک پان چباتے ہوئے ہیرو کو پسند کریں گے۔

واضح رہے کہ ’پشپا: دی رائز‘ نے پورے بھارت میں ریکارڈ بزنس کیا تھا اور اس کے اگلے حصے پر بھی کام جاری ہے۔

تازہ ترین