جے دیپ نے ممبئی میں 10 کروڑ کا فلیٹ خریدلیا
فلیٹ ممبئی کے پوش علاقے اندھیری میں خریدا گیا ہے

بالی وڈ اداکار جے دیپ اہلاوت نے ممبئی کے پوش علاقے اندھیری میں 10 کروڑ کی لاگت سے پرتعیش فلیٹ خرید کر مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
ممبئی کے پوش علاقے اندھیری میں فلیٹ خریدنا ایک بہت بڑا خواب سمجھا جاتا ہے ، جے دیپ اہلاوت اور ان کی اہلیہ نے 2ہزار 341 اسکوائر فٹ پر محیط ایک پُرآسائش اپارٹمنٹ خریدا ہے
یہ اپارٹمنٹ پورنا اپارٹمنٹس نامی رہائشی پروجیکٹ میں واقع ہے، اس ڈیل کے تحت دونوں کو چار کار پارکنگ کی سہولت بھی حاصل ہوئی۔
رجسٹریشن کے عمل میں اداکار نے 60 لاکھ روپے اسٹامپ ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن چارجز بھی ادا کیے۔
اندھیری ویسٹ ممبئی کے ان اہم علاقوں میں شمار ہوتا ہے جو رہائشی اور کمرشل دونوں اقسام کی پراپرٹی فراہم کرتا ہے۔
یہ علاقہ ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے، لنک روڈ اور ایس وی روڈ جیسی مرکزی شاہراہوں سے منسلک ہے۔
اندھیری کے علاقے میں نہ صرف بڑی بڑی رہائشی عمارات موجود ہیں بلکہ ریٹیل اسپیسز، کمرشل بلڈنگز اور کو ورکنگ اسپیسز بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
جے دیپ کا فلیٹ اس لیے بھی خاص اہمیت رکھتا ہے کہ یہ علاقے کے کئی فلمی اور ٹی وی اسٹوڈیوز کے قریب واقع ہے جو اسے اداکاروں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کے لیے بہترین رہائشی انتخاب بناتا ہے۔
فلیٹ کی قیمت اور اہم معلومات
پورنا اپارٹمنٹس میں فی مربع فٹ کی قیمت 41,200 روپے ہے، جب کہ اندھیری ویسٹ میں عمومی طور پر یہ قیمت 38,000 روپے فی مربع فٹ ہوتی ہے۔
جے دیپ اہلاوت کا فنی سفر
جے دیپ اہلاوت کو حالیہ دنوں نیٹ فلکس کی فلم ’جیول تھیف‘ میں سیف علی خان کے ساتھ اپنے کردار کے لیے سراہا جا چکا ہے، جس میں ان کی رقص کی مہارت بھی قابلِ توجہ رہی۔
او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر وہ ماہرانہ انداز میں کام کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں، ان کے معروف کرداروں میں ’رئیس‘،’رازی‘،’پاتال لوک‘،’مہاراج‘، ’سندیپ‘،’گینگز آف واسع پور‘ شامل ہیں۔
جے دیپ اہلاوت کی شہرت کی اصل وجہ ان کا ہر کردار میں ڈھل جانے کا فن اور عوام سے جڑنے والی کہانیاں ہیں۔
انہیں سب سے زیادہ شہرت 2020 میں آنے والی سیریز ’پاتال لوک‘ کے کردار ہاتھی رام چوہدری سے ملی جس پر انہیں بہترین اداکار کا فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈ بھی ملا۔
17 جنوری 2025 کو ریلیز ہونے والے دوسرے سیزن میں وہ انسپکٹر چوہدری کے کردار میں نظر آئے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 16 منٹ پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 32 منٹ پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
-
انفوٹینمنٹ 46 منٹ پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز
-
انفوٹینمنٹ 48 منٹ پہلے
فلم ماں؛ کاجول اجے دیوگن کی تخلیقی صلاحیتوں پر فریفتہ