انفوٹینمنٹ
بلال عباس کا 32ویں سالگرہ پر تصویر کیساتھ خاص پیغام
بلال عباس نے 32 بہاریں دیکھ لیں
بلال عباس کا 32ویں سالگرہ پر تصویر کیساتھ خاص پیغام
بلال عباس نے 32 بہاریں دیکھ لیں
پاکستانی اداکار بلال عباس نے اپنی 32ویں سالگرہ کے موقع پر یادگار تصویر کے ساتھ ایک خاص پیغام بھی جاری کردیا۔
بلال عباس کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے جنہوں نے جو بھی کردار نبھایا اس مہارت سے نبھایا کہ ناظرین اس کردار کو ان کی حقیقت سمجھ بیٹھے۔
جہاں ڈرامہ ’او رنگریزہ‘ اور ’پیار کے صدقے‘ میں بلال عباس بھولے والے لڑکے کا کردار نبھاتے نظر آئے وہیں ڈرامہ ’چیخ‘ میں وہ ایک ایسے درندہ صفت نوجوان کے کردار میں جلوہ گر ہوئے کہ دیکھنے والے نہ چاہتے ہوئے بھی ان سے نفرت کرنے پر مجبور ہو گئے۔
بلال عباس طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری میں اپنی خوبصورتی، دلکش مسکراہٹ اور بولتیں آنکھوں کی وجہ سے سب کے دل جیتنے میں کامیاب ہوتے چلے آرہے تھے لیکن ان کی مقبولیت کو ساتوے آسمان پر پہنچانے میں انکے ڈرامے 'عشق مرشد' نے اہم کردار ادا کیا۔
سب کے دلوں پر راج کرنے والے بلال عباس 4 جون کو اپنی سالگرہ مناتے ہیں اور رواں سال اپنی سالگرہ پر انہوں نے ایک اسپیشل پوسٹ شیئر کر کے فینز کی توجہ حاصل کرلی۔
بلال عبس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ کیک کاٹتے نظر آئے۔
اس موقع پر بلال عباس نے سفید کے ساتھ کریمی پینٹس پہنے نظر آئے اور انکے چہرے پر انکی دلکش مسکراہٹ ہمیشہ کی طرح سجی ہوئی تھی۔
پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ '32ویں سالگرہ، مین شکرگزار ہوں زندگی میں ملنے والے تمام سبق، تکالیف، قہقہے اور دیر رات کی گئی اوور تھنکنگ کا، زندگی پلاٹ ٹوئسٹس اور نعمتوں سے بھری ہوئی ہے، دونوں ہی بہت اہم ہیں۔'
انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں ہر سال پہلے سے بہتر انسان بننے کی کوشش کرتا ہوں، کامیابی، گریس اور مزیدار کیک۔'
فینز کی جانب سے بلال عباس کو سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور انہیں زندگی میں کامیابی کیلئے بھی دعائیں دیتے دکھ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ بلال عباس کے ڈرامے 'عبداللہ پور کا دیوداس' ، 'دوبارہ' ، 'ڈنک' اور 'بلا' کو بھی ناظرین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا اور ان تمام ڈراموں نے بھی انکے کامیاب کرئیر میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Salman Khan celebrates Children’s Day with heartwarming meet up
Amitabh Bachchan showers love on granddaughter Aaradhya’s special day
Tabu steals runway for Abu Jani Sandeep Khosla
Prem Chopra back home after hospital stay for breathing issues
Mira Rajput beams as daughter Misha steps into entrepreneurship
Vicky Kaushal sends wishes as Rajkummar Rao, Patralekhaa welcome baby girl
Exclusive: Emotional video of Dharmendra’s wife, sons leave fans in tears
Sonakshi Sinha’s absence from Salman Khan’s tour fuels pregnancy rumours



