فلم / ٹی وی
وکرانت اور شنایا کپور کی'آنکھوں کی گستاخیاں' کا ٹیزر ریلیز
فلم 11 جولائی 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی
وکرانت اور شنایا کپور کی'آنکھوں کی گستاخیاں' کا ٹیزر ریلیز
فلم 11 جولائی 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی
بالی وڈ کے خوبرو اداکار وکرانت میسی اور دلکش اداکارہ شنایا کپور کی جلد آنے والی فلم'آنکھوں کی گستاخیاں' کے میکرز نے مداحوں کیلئے فلم کا موسٹ اویٹڈ ٹیزر جاری کردیا۔
ایک روز قبل'آنکھوں کی گستاخیاں' کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا تھا جس کے بعد اب فلم سازوں نے فلم کا ٹیزر بھی جاری کر دیا ہے۔
فلم کا ٹیزر اپنے زبردست جذباتی لمحات کی بدولت ایک ایسی محبت کی کہانی متعارف کرواتا ہے جو محبت، دل چھو لینے والی موسیقی اور خاموش آرزو کے عناصر کے ساتھ مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
بات کی جائے فلم کے ٹیزر کی تو ٹیزر ایک ایسی کہانی کا بیان کرتا ہے جہاں دو اجنبیوں کی اچانک ملاقات ایک جذباتی سفر کی بنیاد رکھتی ہے اور پھر یہ تعلق خاموشی سے آگے بڑھتا ہے جو موسیقی کے ذریعے پروان چڑھتا ہے۔
فلم کی کہانی بھارتی مصنف رسکن بانڈ کی شارٹ اسٹوری 'دی آئیز ہیو اٹ' سے ماخوذ ہے جو ایک نابینا موسیقار اور تھیٹر آرٹسٹ کے گرد گھومتی ہے جس میں نابینا موسیقار کا کردار وکرانت میسی جبکہ تھیٹر آرٹسٹ کا کردار شنایا کپور نے نبھایا ہے۔
کہانی ٹرین کے سفر کے دوران ترتیب دی گئی ہے جہاں دونوں کردار ایک دوسرے کی جسمانی شکل کے بارے میں زیادہ جانے بغیر جڑ جاتے ہیں،۔
یہ ایک سادہ لیکن جذباتی محبت کی کہانی ہے جو احساسات، بات چیت اور اس بات پر مرکوز ہے کہ لوگ بغیر بینائی کے کیسے ایک دوسرے سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
آنکھوں پر پٹی باندھ کر رقص کرنے سے لے کر سڑک پر خاموش لمحات تک ٹیزر میں وکرانت اور شنایا ایک ایسی کہانی کو زندہ کرتے ہیں جو جذبات، رومانس اور دل ٹوٹنے کے گرد گھومتی ہے۔
اگرچہ ٹیزر فلم کرداروں کے مکمل راز نہیں کھولتا لیکن اس میں اداکار وکرانت میسی ایک دلچسپ اوتار میں نظر آرہے ہیں جو انتہائی حساس ہیں اور ان کے مقابلے میں اداکارہ شنایا کپور اپنی پرکشش اسکرین اپیرنس کی بدولت کہانی میں چار چاند لگارہی ہیں۔
فلم زی اسٹوڈیوز اور منی فلمز کے ذریعہ پیش کی گئی ہے جسے مانسی بگلا اور ورون بگلا نے پروڈیوس کیا ہے۔
'آنکھوں کی گستاخیاں' کی ہدایت کاری سنتوش سنگھ نے کی ہے اور اسے مانسی بگلا نے ہی لکھا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وکرانت میسی اور شنایا کپور کے دل کو چھو لینے والے رومانس کے ساتھ یہ فلم 11 جولائی 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lil Jon's son body found in Georgia pond after his missing: police
Mariah Carey sparkles in Diamonds at 2026 Winter Olympics Opening
Travis Kelce reveals ONE way Taylor Swift has made him better
‘Opalite’ video review: Taylor Swift, Domhnall Gleeson’s power romance
Zayn Malik drops dates for his ‘Konnakol’ tour
Chris Hemsworth fears Amazon Alexa+ planning his murder
Chappell Roan’s bold Grammy fashion choice explained
Talwiinder breaks silence on Disha Patani relationship buzz




