کھیل

یوزویندرکی انجری، آر جے مہوش کی جذباتی پوسٹ وائرل

مہوش نے صارفین کو چہل کے ہیلتھ اسٹرگلز بتادیے

Web Desk

یوزویندرکی انجری، آر جے مہوش کی جذباتی پوسٹ وائرل

مہوش نے صارفین کو چہل کے ہیلتھ اسٹرگلز بتادیے

مہوش نے صارفین کو چہل کے ہیلتھ اسٹرگلز بتادیے
مہوش نے صارفین کو چہل کے ہیلتھ اسٹرگلز بتادیے

بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کے ہمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں شرکت کرنے والی بھارتی ریڈیو جوکی (آر جے) مہوش ایک بار پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ 

آر جے مہوش نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اپنے ممکنہ بوائے فرینڈ یوزویندر چہل کے لیے ایک  تعریفی پوسٹ شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے اپنے کیپشن کی بدولت صارفین میں مقبول ہوگئی۔

آر کجے مہوش نے اپنی انسٹا پوسٹ میں  سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے نہ صرف چہل کی آئی پی ایل ٹیم پنجاب کنگز کی کارکردگی کو سراہا بلکہ  اس سیزن میں یوزویندر کی جدو جہد کے بارے میں ایک چونکا دینے والی تفصیل بھی مداحوں کی نذر کی۔

 مہوش نے مداحوں سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ  اسپنر کو ٹورنامنٹ کے شروع میں ہی پسلی میں فریکچر ہوا تھا اور بعد میں ان کی  انگلی بھی فریکچر ہوگئی تھی تاہم اس کے باوجود وہ پورے سیزن میں کھیلتے رہے۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے مہوش نے لکھا کہ ‘یوزویندر پورے آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں دلیری سے لڑے، ڈٹے رہے اور آخری میچ تک کھیلا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میری یہ پوسٹ یوزویندر کیلئے ایک خصوصی ٹریبیوٹ پوسٹ کیونکہ بہت سے  لوگ نہیں جانتے کہ ان کی پسلیاں دوسرے میچ میں ہی فریکچر ہو گئی تھیں جس کے بعد ان کی بولنگ والی انگلی بعد میں فریکچر ہوئی مگر  اس بندے نے 3 فریکچرز کے ساتھ پورا سیزن کھیلا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ‘ہم سب نے یوزویندر کو  درد میں تڑپتے اور روتے دیکھا ہے لیکن انہیں کبھی ہار مانتے نہیں دیکھا‘۔

مہوش نے مزید کہا کہ ‘مجھے بتاؤ کہ آپ میں کیسا جذبہ ہے یار ، آپ اور آپ کی ٹیم آخری گیند تک لڑتی رہی سچ کہوں تو  اس سال پنجاب کنگز کا حامی ہونا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں تھا اب  اگلے سال ملتے ہیں‘۔

اپنی پوسٹ کو اختتام دیتے ہوئے مہوش نے آر سی بی کو آئی پی ایل  ٹائٹل جیتنے پر بہت بہت مبارکباد دی اور کہا کہ واقعی ہم ہندوستانیوں کے لیے کرکٹ اور آئی پی ایل  ایک تہوار ہے‘۔

مہوش اور چہل کے تعلق کے بارے میں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کے درمیان تعلقات کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب کرکٹر کی دھنیشری ورما کے ساتھ شادی میں کھٹائی میں پڑی اور انہوں نے بالآخر اپنی اہلیہ سے طلاق لے لی اور اس کے بعد سے مہوش مسلسل یوزویندر کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں یوزویندر اور مہوش کو ایک ساتھ بیٹھے اور میچ میں مگن دیکھا گیا یہی نہیں بلکہ یوزویندر چہل کو آر جے مہوش کے قریب جھک کر ان کے کان میں کچھ کہتے ہوئے بھی دیکھا گیا جس کے بعد ان کے رشتے کے حوالے سے قیاس آرائیاں مزید تیز ہو گئیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب آر جے مہوش اور یوزویندر چہل کے رشتے کی خبریں وائرل ہوئیں بلکہ گزشتہ سال کرسمس کے موقع پر بھی دونوں کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا تاہم ان قیاس آرائیوں کے جواب میں آر جے مہوش نے انسٹاگرام پر وضاحت دی کہ یہ افواہیں بے بنیاد ہیں۔

تاہم حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں مہوش نے براہ راست چہل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کا ذکر کیے بغیر اعلان کیا تھا کہ وہ ‘سنگل اور خوش‘ ہیں اور سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔