حنا خان کی ’سول میرج’ کے چند گھنٹوں بعد ہی کام پر واپسی
اداکارہ نے کام کو ہر چیز پر فوقیت دے دی

حال ہی میں بین المذاہب شادی کرکے نئی زندگی کی شروعات کرنے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے سول میرج کے چند گھنٹوں بعد ہی کام پر واپسی کرکے لاکھوں لوگوں کے دل جیت لیے۔
گزشتہ سال اسٹیج تھری چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد سے حنا خان خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں کیونکہ اس تکلیف دہ مرحلے کو وہ نہ صرف ہمت اور حوصلے سے گزار رہی ہیں بلکہ دوسروں کیلئے بھی مثال بن کر ابھری ہیں۔
تاہم ایسے میں جہاں اداکارہ کو فیملی اور فینز کی جانب سے بھرپور سپورٹ ملی وہیں انکے بوائے فرینڈ اور انکی دیرینہ محبت راکی جیسوال نے بھی اداکارہ کا بھرپور سے ساتھ دیا، اور اب حنا خان کیساتھ شادی کرکے اپنی سچی محبت کا ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیا۔
حال ہی میں راکی جیسوال اور حنا خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی جس میں اس جوڑے کو شادی کے رجسٹریشن پیپر پر دستخط کرتے دیکھا گیا، ساتھ ہی کئی دیگر تصاویر بھی موجود تھیں جس میں انکے رومانوی پوز ہر دیکھنے والوں کے دل جیت گئے۔
دیرینہ محبت کیساتھ نئے رشتے میں بندھنے کا اعلان کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا تھاکہ،‘دو مختلف دنیاؤں سے ہم نے محبت کی ایک کائنات بنائی، ہمارے درمیان فرق مٹ گئے، دل ایک ہو گئےاور ایک ایسا بندھن قائم ہوا جو عمر بھر قائم رہے گا، ہم ایک دوسرے کے گھر، روشنی، اور امید ہیں، آج ہمارا ساتھ محبت اور قانون دونوں میں پختہ ہو گیا ہے۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔'
یہ بھی پڑھیں: حنا خان نے بالآخر بوائے فرینڈ راکی جیسوال سے شادی کرلی
ابھی شادی کے اس اعلان کے بعد دلکش کی تمام حدیں پار کرتی تصاویر سے فینز لطف اندوز ہوہی رہے تھے کہ اداکارہ نے کام پر واپسی کرلی اور اپنے کریئر کو ہر چیز پر فوقیت دے دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے صرف ایک دن بعد حنا خان نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے جسکی ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
آج بروز جمعرات حنا خان ممبئی میں منعقدہ ایک ایونٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ صرف 24 گھنٹے پہلے شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔
حنا نے کہا کہ انہوں نے اس ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ یہ ان کے لیے اہم تھا، اور وہ اس اصول پر یقین رکھتی ہیں کہ ’کام سب سے پہلے آتا ہے’۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک اور ویڈیو میں اداکارہ کو ہاتھ جوڑ کر سب کو سلام کرتے اور اپنی دلکش مسکراہٹ کے ساتھ سب کو خوش آمدید کہتے دیکھا گیا۔
حنا اور راکی کی ملاقات:
یاد رہے کہ حنا خان اور راکی جیسوال کی ملاقات ڈراما سیریل 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے' کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ اس ڈرامے میں حنا نے اکشرا کا کردار ادا کیا تھا، جبکہ راکی جیسوال سیریل کے سپروائزنگ پروڈیوسر تھے۔
وقت کے ساتھ ساتھ ان کی دوستی محبت میں بدل گئی، اور 2017 میں دونوں نے اپنے رشتے کو عوام کے سامنے ظاہر کیا۔ تب سے اب تک، دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کے سب سے بڑے سپورٹر رہے ہیں۔
-
بالی ووڈ 12 منٹ پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
-
انفوٹینمنٹ 26 منٹ پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز
-
انفوٹینمنٹ 57 منٹ پہلے
فلم ماں؛ کاجول کی اجے اور آر مادھون کے کیمیو پر لب کشائی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
میرب سے علیحدگی، ہانیہ ایک بار پھر عاصم کی لائف میں اِن؟