انفوٹینمنٹ

عامر خان میں کونسا ریڈ فلیگ تھا؟

عامر خان نے نوجوانوں 'ریڈ فلیکس' اور تھراپی کی اہمیت بتادی

Web Desk

عامر خان میں کونسا ریڈ فلیگ تھا؟

عامر خان نے نوجوانوں 'ریڈ فلیکس' اور تھراپی کی اہمیت بتادی

عامر خان نے نوجوانوں ریڈ فلیکس اور تھراپی کی اہمیت بتادی
 عامر خان نے نوجوانوں 'ریڈ فلیکس' اور تھراپی کی اہمیت بتادی

 بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ‘ستارے زمین پر‘ کے میڈیا راؤنڈ ٹیبل کے دوران نوجوانوں کو رشتوں کے بارے میں قیمتی مشورے دیے۔

سیشن میں  ایک صحافی نے عامر خان سے سوال کیا کہ آج کی نسل 'سیچویشن شپ اور ڈیٹنگ ایپس کے درمیان پھنسی ہوئی ہےآپ انہیں کیا مشورہ دیں گے؟

اس سوال کے جواب میں عامر خان نے ابتدا میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ ‘میں کون ہوتا ہوں مشورہ دینے والا؟ میں خود اپنے رشتوں میں خاص کامیاب نہیں رہا‘۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

 جس پر صحافی نے انہیں فوراً درست کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ سے اختلاف کروں گی  کیونکہ  آپ طلاق کے بعد بھی  اپنی دونوں سابقہ بیویوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کے ساتھ آپ کے تعلقات اچھے ہیں اور اب آپ کی ایک گرل فرینڈ بھی ہے یہ بہت بڑی بات ہے‘۔

اس بات پر عامر خان نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ‘دراصل یہ سچ ہے کہ میں رشتوں کو نبھانے میں واقعی بہت کامیاب رہا ہوں‘۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے فلم گجنی جیسی بلاک بسٹر فلم دینے والے اداکار عامر خان نے نوجوانوں کو  رشتوں کے بارے میں اپنا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 'ریڈ فلیگز' کا مطلب کیسے سمجھا۔

عامر خان نے بتایا کہ ‘میں نوجوانوں کو سختی سے مشورہ دوں گا کہ وہ ممکنہ طور پر بہتر تعلقات کے لیے تھراپی کا فائدہ اٹھائیں‘۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے لگتا ہے کہ رشتوں کو بہت اہمیت دینی چاہیے کیونکہ  زندگی میں ہمارے پاس  صرف یہی رشتے ہیں جو قیمتی ہیں لہذا ان کا  مثبت اور  صحت مند ہونا  بہت ضروری ہے کیونکہ یہ آپ کو  اچھے اور برے وقت میں سہارا دیتے ہیں اور آپ کو بھی انہیں سہارا  اور حوصلہ دینا چاہیے‘۔

عامر خان نے اپنے جذباتی پہلو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘جب انہیں غصہ آتا تھا یا وہ تکلیف میں ہوتے تھے تو ان کے اندر کا بچہ باہر آ جاتا تھا‘۔

 انہوں نے اپنے ریڈ فلیگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ ‘میں معاف نہ کرنے والا بہت Passive-Aggressive انسان  تھا جس سے لڑائی ہو جاتی تھی میں اس سے بات کرنا بند کر دیتا تھا‘۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ ‘مجھے یاد ہے ایک بار کرن (اپنی سابقہ بیوی کرن راؤ) سے لڑائی ہوئی تھی مجھے یاد بھی نہیں کس بات پر تھی لیکن میں نے تین دن تک اس سے بات نہیں کی نتیجتاً ایک دن وہ رونے لگی اور کہنے لگی کہ اسے نہیں معلوم کہ ایسے شخص کو کیسے منایا جائے جو بات ہی نہ کرنا پسند کرے‘۔

اپنی گفتگو کے آخر میں عامر خان نے کہا کہ ‘ اب میں 'ریڈ فلیگز' کو سمجھ گیا ہوں جسے تھیراپی کے ذریعے خود میں کم کرنے اور دوسروں میں انہیں دیکھ کر محتاط رہنے کی کوشش کرتا ہوں‘۔

واضح رہے کہ عامر خان ان دنوں اپنی فلم ‘ستارے زمین پر‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں فلم 20 جون 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی اور توقع کی جا رہی ہے کہ 'تارے زمین پر' جیسی جذباتی اثر انگیزی کے ساتھ 'ستارے زمین پر' بھی ناظرین کے دلوں میں گھر کر جائے گی۔