حنا اور راکی معروف رئیلٹی شو میں جلوہ گر ہونے کو تیار
اداکارہ حنا خان جلد ہی شوہر کے ہمراہ ایک دلچسپ شو میں شرکت کریں گی
بھارتی شوبز انڈسڑی کی معروف اداکارہ حنا خان نے 4 جون کو اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ راکی جیسوال کے ہمراہ اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرکے اپنے مداحوں اور فالوورز کو حیران کر دیا۔
اداکارہ حنا خان نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ، فلمساز اور بزنس مین راکی جیسوال کے ساتھ ایک نجی تقریب میں سول میریج کی یہ جوڑا کئی سالوں سے ایک مضبوط رشتے میں تھا جسے انہوں نے حال ہی میں اگلے درجے پر لے جاتے ہوئے شادی کے خوبصورت بندھن میں باندھ دیا۔
تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے فوراً بعد یہ نو بیاہتا جوڑا اب اپکمنگ سیلیبریٹی رئیلٹی شو ‘پتی پتنی اور پنگا‘ میں ایک ساتھ نظر آنے والا ہے۔
اس شو میں حنا اور راکی دیگر مشہور جوڑوں کےساتھ ایک تفریحی، جذباتی اور مزاحیہ چیلنجز میں مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔
رپورٹس کے مطابق شو ‘پتی پتنی اور پنگا‘ کے میکرز کا مقصد شادی شدہ جوڑوں کی ریئل لائف اور ریل لائف کی زندگی کو کیمرے میں قید کرتے ہوئے ناظرین کو ان کے کینڈڈ (candid) لمحات، ٹیم ورک چیلنجز اور شرارتی جھگڑوں کی جھلکیاں دکھانا ہے جو شراکت داری کے حقیقی جوہر کو کرے گا۔
واضح رہے کہ شو میکرز نے ابھی تک شو کے پریمیئر کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم یہ پروگرام بھارتی چینل کلرز ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
حنا اور راکی سول میریج
اداکارہ حنا خان نے اپنے بوائے فرینڈ راکی جیسوال سے 13 سال سے زائد عرصے کی ریلیشن شپ کے بعد بالآخر 4 جون بروز بدھ ایک نجی تقریب میں شادی کی جس میں ان کے صرف قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ میرج پیپرز پر دستخط کرتی نظر آئیں۔
نو بیاہتا جوڑے نے اپنے مداحوں کو اپنی شادی کی تصاویر سے حیران کرتے ہوئے لکھا کہ ‘دو مختلف دنیاؤں سے ہم نے محبت کی ایک کائنات بنائی جہاں ہمارے اختلافات مٹ گئے، دل ایک ہو گئے اور زندگی بھر کا بندھن بندھ گیا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم ایک دوسرے کے گھر، روشنی اور امید ہیں اور آج ہمارا ساتھ محبت اور قانون دونوں میں پختہ ہو گیا ہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ہم آپ کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے طالب ہیں‘۔
واضح رہے کہ راکی جیسوال جن کا اصل نام جینت جیسوال ہے پیشے کے لحاظ سے ایک فلمساز اور بزنس مین ہیں وہ ٹیلی ویژن کے کئی مشہور شوز سے منسلک رہے ہیں جن میں ‘متوا، سسرال سمر کا، ساتھ نبھانا ساتھیا، کچھ تو لوگ کہیں گے، یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ اور دیگر شامل ہیں۔
حنا اور رکی کی ملاقات 2012 میں ڈراما سیریل ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی جس میں حنا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا دونوں کے درمیان سیٹ پر محبت پروان چڑھی اور انہوں نے ڈیٹنگ شروع کی اور ہم شادی کرکے اپنے رشتے کو آفیشل کردیا۔




