انفوٹینمنٹ

اداکار گریش کمار کو دیکھ کر مداح افسردہ، وجہ جانیے

گریش کمار کو دیکھ کر مداح حیران کیوں؟

Web Desk

اداکار گریش کمار کو دیکھ کر مداح افسردہ، وجہ جانیے

گریش کمار کو دیکھ کر مداح حیران کیوں؟

گریش کمار کو دیکھ کر مداح حیران کیوں؟
گریش کمار کو دیکھ کر مداح حیران کیوں؟

 بالی وڈ اداکار گریش کمار جو اپنی پہلی فلم ‘رمیا وستا ویا‘ کی کامیابی کے بعد فلمی دنیا سے غائب ہو گئے تھے اب  تقریباً 12 سال بعد ممبئی میں ایک جگہ نظر آئے جنہیں دیکھ کر مداحوں نے حیرانی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پہچانے نہیں جا رہے۔

پاپارازی کی جانب سے  گریش کمار کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی گئی ویڈیو تیزی  وائرل ہو گئی جسے دیکھ کر  مداح ماضی کی یادوں میں کھو گئے اورسوچنے لگے کہ اداکار ایک بڑی ہٹ دینے کے بعد کہاں غائب ہو گئے تھے۔

گریش کمار کو ممبئی میں ایک عام سے انداز میں دیکھا گیا جہاں انہوں نے ایک سفید ٹی شرٹ اور جینز زیب تن کی ہوئی تھی تاہم جب پاپارازی نے انہیں دیکھا تو وہ مسکرا دیے۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گریش نے  پاپارازی کے کہنے پر کچھ دیر کے لیے کیمروں کے سامنے تصاویر بھی بنوائیں اور پھر وہاں سے تیزی سے چلے گئے۔

ان کا یہ ویڈیو جیسے ہی آن لائن سامنے آیا نیٹیزن 2013 میں واپس چلے گئے جب گریش کمار نے رومانٹک کامیڈی فلم ‘رمیا وستاویا‘ سے اپنے  فلمی کریئر کا آغاز کیا تھا۔

 یہ فلم نوجوانوں میں بے حد مقبول ہوئی تھی، فلم میں گریش کے ساتھ اداکارہ  شروتی ہاسن، سونو سود، رندھیر کپور، پونم ڈھلون اور آنجہانی ونود کھنہ جیسے اداکار بھی اہم کرداروں میں تھے۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے  تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھائی نے ایک ہٹ دی اور غائب ہو گئے‘ جبکہ ایک اور نے لکھا کہ ‘انہوں نے ہمارے بچپن کو بہت خوبصورت اور یادگار بنایا لیکن اب انہیں دیکھ کر افسوس ہورہا ہے‘۔

ایک اور انسٹاگرام صارف کا کہنا تھا کہ ‘کیا یہ وہی گریش ہیں جو شروتی کے ساتھ فلم‘رمیا وستاویا‘ میں تھے انہیں دیکھ کر بالکل بھی یقین نہیں آرہا انہیں کیا ہوگیا ہے؟‘۔؎

فلم ‘رمیا وستاویا‘ کے بارے میں

بات کی جائے فلم ‘رمیا وستاویا‘ کی تو  فلم نے اپنی ریلیز پر تھیٹر میں صرف 38 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا  لیکن اسے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے کے بعد زیادہ مقبولیت ملی تھی، اس فلم میں عاطف اسلم کا چارٹ بسٹر گانا ‘جینے لگا ہوں‘ بھی شامل تھا جو آج بھی مداحوں کا فیورٹ ہے۔

 2013 میں بننے والی اس فلم کو  پربھودیوا نے ڈائریکٹ اور رمیش تورانی نے پروڈیوس کیا تھا۔

 یہ فلم اداکار گریش کمار (رمیش تورانی کے بھتیجے) کی پہلی فلم تھی اور اس میں شروتی ہاسن مرکزی کردار میں تھیں۔

 یہ فلم دراصل ایک تیلگو فلم ‘ننو سٹانٹے نینوڈننا‘ (Nuvvostanante Nenoddantana) کا ہندی ریمیک تھی۔

فلم کی کہانی ایک شہری لڑکے رام (گریش کمار) اور ایک سادہ لوح گاؤں کی لڑکی سونا (شروتی ہاسن) کے گرد گھومتی ہے۔

 رام سونا سے پہلی نظر میں پیار کر بیٹھتا ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہے تاہم سونا کا بھائی (سونو سود) جو اپنی بہن سے بہت محبت کرتا ہے اس تعلق کے خلاف ہوتا ہے۔

 فلم اس بات کو دکھاتی ہے کہ کس طرح رام سونا کے بھائی کا دل جیت کر اس کی بہن سے شادی کرنے میں کامیاب ہوتا ہے  یہ ایک دل چھو لینے والی کہانی ہے جس میں رومانس، کامیڈی اور جذباتی لمحات کا حسین امتزاج ہے۔

اداکار گریش کمار نے اس فلم کے بعد 2016 میں 'لو شدا' میں بھی کام کیا لیکن 'رمیا وستاویا' ان کی سب سے بڑی ہٹ فلم ثابت ہوئی تھی اور اس کے بعد وہ اداکاری سے دور ہو گئے تھے۔