فلم / ٹی وی

ادیتی راؤ کا پنکج ترپاٹھی کے ساتھ پہلا پروجیکٹ کونسا؟

ادیتی اور پنکج کے اگلے شاہکار کی جوشیلی جھلکیاں

Web Desk

ادیتی راؤ کا پنکج ترپاٹھی کے ساتھ پہلا پروجیکٹ کونسا؟

ادیتی اور پنکج کے اگلے شاہکار کی جوشیلی جھلکیاں

ادیتی اور پنکج  کے اگلے شاہکار کی جوشیلی جھلکیاں
ادیتی اور پنکج کے اگلے شاہکار کی جوشیلی جھلکیاں

اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اور  پنکج ترپاٹھی کے نئے شاہکار ’پاریوارک منورنجن’ کے سیٹ سے نئی تصاویر سامنے آگئیں۔

حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ادیتی نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے نئے پروجیکٹ کی نشاندہی کی۔

'پاریوارک منورنجن’ کے نام سے اس  خاندانی فلم میں پنکج ترپاٹھی اور ادیتی راؤ حیدری پہلی بار ایک ساتھ دلچسپ  کیمسٹری میں نظر آئیں گے، جس کی ہدایت کاری ورون وی شرما کر رہے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق یہ فلم طنز و مزاح، محبت، ہلچل اور موسیقی سے بھرپور ایک دل کو چھو لینے والی خاندانی کہانی کا احاطہ کرے گی۔

انسٹاگرام پر جاری جھلکیوں میں ادیتی راؤ زرد لباس میں ملبوس کیمرے کے سامنے ہنستی کھلکھلاتی نظر آرہی ہیں جبکہ پس منظر ایک شادی کے گھر کی تصویر کشی کررہا ہے۔ جسکی شوٹنگ کا آغاز آج بروز جمعرات سے لکھنؤ میں کردیا گیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ ادیتی اور پنکج کی اس فلم کا پس منظر لکھنؤ کا ہے، یہ  ایک ایسا شہر ہے جو اپنی رومانوی فضا، تہذیب، زبان اور ذائقہ دار کھانوں کے لیے مشہور ہے۔

علاوہ ازیں فلم کی دیگر تفصیلات پر بات کریں تو ادیتی اور پنکج کی پہلی مشترکہ فلم  بھنوشالی اسٹوڈیوز لمیٹڈ اور اے اے زیڈ فلمز کے درمیان ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا آغاز بھی ہے۔

فلم کو ونود بھنوشالی اور ہمانشو مہرا پروڈیوس کر رہے ہیں، جب کہ علی عباس ظفر اس کے کریئیٹو پروڈیوسر ہیں۔

علاوہ ازیں ہدایت کاری کے فرائض ورون وی شرما انجام دے رہے ہیں، جب کہ اسکرپٹ برجندر کلااور ورون شرما نے تحریر کی ہے جبکہ فلم کی  ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

پنکج پرپاٹھی کا فلم سے متعلق اظہار خیال:

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں اداکار پنکج نے بتایا کہ،‘اسکرپٹ میں ایک سادہ مگر بے حد دلکش اور مزاحیہ کشش تھی جسے میں انکار نہیں کر سکا، یہ ایسی کہانی ہے جو آہستہ آہستہ آپ کے دل میں جگہ بناتی ہے۔’

ادیتی کیساتھ کام کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ،’ ادیتی کے ساتھ یہ میرا پہلا پروجیکٹ ہے، اور میں ہمیشہ ان کی اداکاری کی لگن کا مداح رہا ہوں’۔

ساتھ ہی انہوں نے دیگر ٹیم میمبر کی تعریف میں بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ،‘میں ورون شرما اور علی عباس ظفر کے ساتھ تخلیقی شراکت کے لیے بھی پُرجوش ہوں اور پروڈیوسرز ونود بھنوشالی اور ہمانشو مہرا کا شکر گزار ہوں کہ وہ ایسی کہانی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔’

ادیتی کا 'پاریوارک منورنجن کا حصہ بننے پر بیان:

دوسری جانب  ادیتی کا فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’جب میں نے اسکرپٹ پڑھا تو میرے چہرے پر مسلسل مسکراہٹ رہی، میرے لیے ایسی کہانیوں کا آنا بہت نایاب ہے۔ کہانی میں موجود صورتحال پر مبنی مزاح، موڑ، اور غیر متوقع تبدیلیاں، اور سب سے بڑھ کر کہانی کا سادہ پن اور اس کی گرمی میرے دل کو چھو گئی۔’

پہلی بار اداکار پنکج کیساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ،‘ پنکج سر کے ساتھ کام کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہوگا۔ وہ اس صنف کے ماسٹر ہیں، اور میرے لیے یہ سیکھنے کا ایک بڑا موقع اور خوشی کا تجربہ ہوگا۔’

تازہ ترین