مشہور ہونے پہلے دیپیکا کس اداکار کو 2 سال ڈیٹ کرتی رہیں؟
اداکارہ کی ریلیشن شپ سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا۔

بالی وڈ سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون اگرچہ کئی برس قبل اداکار رنویر سنگھ سےشادی کرکے ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں اور گزشتہ برس انہوں نے ایک بچی کو بھی جنم دیا ہے۔
تاہم شادی سے پہلے ادکار رنبیر کپور کے ساتھ ان کے رشتے نے اب تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑا اور اکثر و بیشتر میڈیا میں اس پرانے تعلق کا ذکر سنائی دیتا رہتا ہے جس نے اداکارہ کی ذہنی صحت کو بھی بری طرح متاثر کیا تھا۔
ایسے میں ان کا ایک اور پرانا تعلق منظرِ عام پر آیا ہے اور دیپیکا کے مداحوں کی اکثریت اس سے ناواقف ہے، دیپیکا کا یہ تعلق بھی ایک جانے مانے اداکار کے ساتھ تھا جو 2 سال چلنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا تھا۔
یہ اداکار فلم 'دھوکا' کے ذریعے بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے والے مزمل ابراہیم تھے، جو ماڈلنگ سے اداکاری کی دنیا میں آئے تھے، انہوں نے گنتی کی چند ہی فلموں میں کام کیا جس میں 'ہارن اوکے پلیز'، 'وِل یو میری می' شامل ہیں۔
حال ہی میں اداکار نے ایک مرتبہ پھر اس وقت خبروں میں جگہ بنائی جب انہوں نے یوٹیوبر سدھارتھ کنن کو ایک انٹرویو دیا۔
دورانِ انٹرویو جب ان سے دیپیکا کے ساتھ ان کی ریلیشن شپ کے بارے میں سوال کیا گیا تو وہ اس بارے میں بات کرتے ہوئے ہچکچاہٹ کا شکار نظر آئے کیوں کہ اب اداکارہ شادی شدہ ہیں۔
بعدازاں انہیں اپنے ریلیشن شپ کا زمانہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب وہ دونوں ماڈلز تھے۔
انہوں نے کہا کہ 'میں وہ پہلا لڑکا تھا جس سے وہ بمبئی میں ملی تھی اور وہ میرا پہلا سنجیدہ رشتہ تھا، اس سے پہلے میں ایک خراب تعلقات میں تھا، وہ بہت پر اعتماد تھی کیونکہ وہ پرکاش پڈوکون کی بیٹی ہے اور تب بھی ان کے بارے میں مضامین لکھے جاتےتھے، اس نے مجھے پرپوز کیا لیکن میں نے بعد میں نے اس کے ساتھ ناطہ توڑ دیا'۔
مزمل نے بتایا کہ 'میں اس وقت ایک اسٹار تھا اور وہ ایک ابھرتی ہوئی ماڈل تھی، وہ اب سپر اسٹار ہیں اور ہر کوئی انہیں جانتا ہے جبکہ مجھے کوئی نہیں جانتا، میں ان کا بڑا مداح ہوں، مجھے ان کی موویز پسند ہیں، وہ ایک خوبصورت خاتون ہیں اور اچھا کام کررہی ہیں، لیکن جو حقیقت ہے سو ہے'۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بریک اپ کے بعد رابطے میں رہے ہیں تو مزمل نے کہا کہ شادی سے پہلے ہم کبھی کبھار بات کرتے تھے، بریک اپ کے بعد ہمارے تعلقات دوستانہ ہوگئے تھے اور ایک دوسرے کو کامیابیوں پر مبارکباد دیتے تھے، تاہم دیپیکا پڈوکون کی رنویر سنگھ سے شادی کے بعد ان کا رابطہ ختم ہوگیا۔
دیپیکا کے ساتھ اپنے وقت کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ 'اس وقت ہم بچے تھے، بارش میں رکشے میں ڈیٹ پر جاتے تھے، یہ بہت کیوٹ تھا، میرے پاس اس سے زیادہ پیسے ہوتے تھے کیونکہ میں نے بہتر کمانا شروع کر دیا تھا، پھر میں نے ایک کار خریدی اور وہ اس پر بہت خوش ہوئی، یہ چیزیں بہت یادگار ہیں کیونکہ اس کے بعد سے میں رکشے میں ڈیٹ پر نہیں گیا، ہمارے پاس زیادہ پیسے نہیں تھے لیکن ہم بہت خوش تھے'۔
مزمل نے یہ بھی یاد کیا کہ کس طرح انہوں نے ایک بار ڈی جے کو دیپیکا کا پسندیدہ گانا دوبارہ چلانے کو کہا کیونکہ وہ ان کی سالگرہ کا موقع تھا، پیسے کے بغیر بھی، ڈی جے نے وہ گانا بجایا جو اسے پسند تھا کیونکہ ڈی جے میرا دوست تھا، اس نے ڈیڑھ گھنٹے تک وہ گانا بجایا۔
مزمل نے کہا کہ میری امی بھی اسے بہت پسند کرتی تھی، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ دیپیکا کو ترقی کرتا دیکھ کر انہیں کبھی جیلسی نہیں ہوں اور وہ خوش ہیں کہ وہ اچھا کام کررہی ہیں۔
سال 2003 میں مزمل نے مسٹر انڈیا کے طور پر گلیڈریگس مین ہنٹ انڈیا مقابلہ جیتا تھا، اس وقت ان کی دیپیکا سے ملاقات ہوئی۔
2004 میں انہیں شورش کی وجہ سے اپنے خاندان کو کشمیر سے ممبئی منتقل کرنا پڑا، 2007 میں انہوں نے فلم دھوکا کے ساتھ بطور لیڈ ڈیبیو کیا۔
وہ آخری مرتبہ سال 2020 میں ہاٹ اسٹار سیریز اسپیشل اوپس میں کام کرتے نظر آئے تھے۔
-
انفوٹینمنٹ 7 منٹ پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز
-
انفوٹینمنٹ 38 منٹ پہلے
فلم ماں؛ کاجول کی اجے اور آر مادھون کے کیمیو پر لب کشائی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
میرب سے علیحدگی، ہانیہ ایک بار پھر عاصم کی لائف میں اِن؟
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
اداکارہ اننیا پانڈے کی نئی انسٹا پوسٹ تنقید کی زد میں