انفوٹینمنٹ
عامر خان نے اپنے 'سپر ہیرو' پروجیکٹ کی تصدیق کردی
اداکار نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ برس ہوجائے گا۔
عامر خان نے اپنے 'سپر ہیرو' پروجیکٹ کی تصدیق کردی
اداکار نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ برس ہوجائے گا۔
بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان فی الحال ایک فٹ بال کوچ کے روپ میں رواں ماہ سینما گھروں کی اسکرین پر جلوہ دکھانے والے ہیں۔
تاہم اس کے بعد نے وہ جلد ہی ایک سپر ہیرو کے روپ میں بھی اپنے مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
حال ہی میں عامر خان نے تامل ہدایت کار لوکیش کنگراج کے ساتھ ایک سپر ہیرو فلم کے لیے ہاتھ ملایا ہے، اداکار نے اپنی آنے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی تشہیر کے دوران ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اس پیشرفت کی تصدیق بھی کی ہے۔
اداکار نے میڈیا سے بات چیت کے دوران اس خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ 'لوکیش اور میں ایک ساتھ ایک فلم پر کام کر رہے ہیں، یہ ایک سپر ہیرو فلم ہے، ایک بڑے پیمانے کی ایکشن آؤٹنگ'۔
عامر خآن نے مزید بتایا کہ وہ پہلے ہی فلم سائن کر چکے ہیں اور اس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ برس ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا فلم کی شوٹنگ 2026 کی دوسری ششماہی میں شروع ہو گی، ہم دونوں نے اسے سائن کر لیا ہے، میں اس سے زیادہ اس پروجیکٹ کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکتا۔
اس سپر ہیرو پراجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے سے پہلے عامر خان اور لوکیش کنگراج دونوں اپنے موجودہ وعدوں کو پورا کریں گے۔
جہاں فلمساز اپنی آنے والی فلم 'قلی' کی ریلیز کے بعد کارتی کے ساتھ 'کیتھی 2' پر کام شروع کرنے والے ہیں، وہیں عامر خان راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی 'دادا صاحب پھالکے' کی بائیوپک کو مکمل کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔
اہم بات یہ ہے کہ عامر لوکیش کنگراج کی 'قلی' میں بھی ایک خاص کردار ادا کریں گے، جس کی شوٹنگ پہلے ہی ہوچکی ہے۔
اس فلم کا مرکزی کردار ساؤتھ انڈین لیجنڈ رجنی کانت نبھا رہے ہیں، یہ فلم 14 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Truth behind Vicky Kaushal’s 'Dhurandhar 2' casting rumours revealed
Chris Noth opens up about strained relationship with Sarah Jessica Parker
Sophie Turner opens up about travel dreams and challenging role in 'Steal'
A$AP Rocky reveals how his children's personalities differ from each other
Hailey Bieber shows off sweet moment with Justin Bieber and Baby Jack
A$AP Rocky reveals ‘Don’t Be Dumb’ world tour full dates
Ryan Coogler opens up about awkward moment with Michael B. Jordan over ‘Sinners’
Karol G and Feid’s love story ends after months of intense rumours



