فلم / ٹی وی

'لَو گرو' کتنے کروڑ کا بزنس کریگی؟ ہمایوں سعید نے بتادیا

ہمایوں سعید نے 'لَو گرو' کی متوقع کمائی بتادی

Web Desk

'لَو گرو' کتنے کروڑ کا بزنس کریگی؟ ہمایوں سعید نے بتادیا

ہمایوں سعید نے 'لَو گرو' کی متوقع کمائی بتادی

ہمایوں سعید نے لَو گرو کی متوقع کمائی بتادی
ہمایوں سعید نے 'لَو گرو' کی متوقع کمائی بتادی

پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے اپنی فلم 'لو گرو' سے متوقع کمائی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

'لَو گرو' عید الاضحیٰ کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس کی کامیابی کیلئے فلم کی پوری ٹیم پُر امید ہے۔

رومانوی کامیڈی فلم 'لَو گرو' نے اپنے دلچسپ ٹریلر اور شاندار کاسٹ سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید شامل ہیں جو فلم میں ایک خود ساختہ 'لو گرو' اور لندن میں رہنے والی آرکیٹیکٹ 'صوفیہ' کے درمیان ہونے والی دلچسپ کہانی بیان کریں گے۔

عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اس فلم کی کامیابی کیلئے دونوں اسٹارز مل کر دنیا بھر میں پروموشن کرتے نظر آئے اور اس دوران اپنے فینز سے بھی ملاقات کی۔

فلم کا ٹیزر، ٹریلر فینز کی جانب سے پسند کیے گئے جس کے بعد گانوں نے بھی سب کو اپنے شحر میں جکڑ لیا۔ 

ریلیز ہونے والے گانوں میں ’آ تینوں موج کراواں’، ‘دل توڑن والیا‘ ، ’بے خبریاں’ ، 'صدا آشنا' اور 'ٹوٹ گیا' شامل ہیں۔

ہمایوں سعید نے کچھ روز قبل فلم کے بجٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'بجٹ اتنا زیادہ نہیں تھا، ہم نے اس فلم پر 28 کروڑ روپے خرچ کیے۔ یہ ایک پاکستانی فلم ہے، بولی وڈ کے مقابلے میں یہ رقم کچھ بھی نہیں۔ ہمارے ڈرامے، جو آپ دیکھتے ہیں، ان کا بجٹ بھی محدود ہوتا ہے۔

اب ہمایوں سعید نے فلم سے متوقع کمائی پر لب کشائی کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عوام کی جانب سے ملنے والے ردِعمل اور مارکیٹ سے یہ اندازہ لگایا کہ اس فلم میں ماہرہ خان کا کاسٹ کیا جانا فلم کی کامیابی کیلئے بہت اہم ہے۔'

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ 'میں ہمیشہ پراجیکٹ سے متعلق اپنے ذہن میں ایک ہدف رکھتا ہوں لیکن ہمیشہ یہی ہوتا ہے کہ فلموں کی ارننگ اس سے زیادہ ہی ہوجاتی ہے۔'

انکا کہنا تھا کہ 'اگر میں یہ سوچوں کہ میری فلم سو یا ڈیڑھ سو کروڑ کمائے گی لیکن ایسا نہ ہو تو یہ سیکھ کر مججے مایوسی ہوگی۔'

ہمایوں سعید نے اپنی امید بتاتے ہوئے کہا کہ 'میں چاہتا ہوں کہ لَو گرو پاکستان میں 50 کروڑ کی کمائی کرلے، میرے لیے یہ بھی کافی ہے۔'