اینجن التان کو پاکستانی فینز کی کونسی بات نے حیران کیا؟

ترک اداکار اینجن التان نے پاکستان آمد کی دلچسپ یادیں بتا کر ایک مرتبہ پھر پاکستانی مداحوں کا پیار سمیٹ لیا۔
مقبول تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اینجن التان کو دنیا بھر میں اس ڈرامے نے پہچان دلوائی لیکن پاکستانی فینز نے انہیں دلوں میں خاص مقام دیا۔
ڈراما 2020 میں اردو ڈب کر کے پاکستان میں نشر کیا گیا اور اسی سال اینجن التان پاکستانی فینز کی محبت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان آئے۔
اینجن التان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں پاکستان کے اپنے دورے سے متعلق دلچسپ واقعات سنائے اور پاکستانی فینز کو ایک مرتبہ پھر متوجہ کرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ 'میرا پاکستان کا دورہ بہت یادگار ہے، پاکستانیوں کو ارطغرل سیریز سے بے انتہا محبت ہے، میں کورونا کے دنوں میں کراچی گیا تھا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان میں اُس وقت شاید ہی کوئی وائرس پر یقین رکھتا تھا، وہاں سب کا ماننا تھا کہ یہ سب جھوٹ ہے اور کوئی اس سے مرتا نہیں، اور حیران کن طور پر وہاں سچ میں کوئی مر بھی نہیں رہا تھا۔'۔
انہوں نے بتایا کہ میں ہوٹل کے کمرے میں پہنچا ہی تھا، اپنا سامان ان پیک کر رہا تھا کہ کچھ لوگ اندر آگئے، میں نے کہا 'یہ میرا کمرہ ہے،‘ تو جواب آیا ’ہاں ہاں، آجائیں'، تصویریں لینی ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ 'ان میں سے کسی کو سماجی فاصلہ یاد ہی نہ تھا اور یہ سب میرے لیے حیران کن تھا کیوں کہ یہ انکی دیوانہ وار محبت تھی میرے لیے۔'
انہوں نے مزید بتایا کہ 'اس کے بعد میں نے وہاں کی ایک مشہور مسجد کا دورہ کیا اور امام صاحب سے میری ملاقات ہورہی تھی کہ اچانک ہزاروں لوگ مسجد میں داخل ہو گئے، غالباً 4ہزار سے 5ہزار افراد تھے، وہاں کوئی سیکیورٹی نہیں تھی اور لوگ اتنے جذباتی ہوگئے تھے کہ وہاں قومی گارڈز کو آکر مجھے وہاں سے نکالنا پڑا، یہ میرے لیے یادگار تجربہ تھا۔'
اینجن التان کی ان یادوں کو سن کر پاکستانی فینز سوشل میڈیا پر محبت سے بھرے تبصرے کرتے دکھ رہے ہیں۔
ایک مداح نے لکھا کہ 'اینجن التان کو جتنی محبت پاکستانی فینز نے دیا اتنی ہی محبت وہ واپس لوٹاتے دکھتے ہیں'۔
ایک اور مداح نے لکھا کہ 'اینجن اتنے اچھے ہیں کہ انہوں نے پاکستانی ٹک ٹاکر کی جانب سے ملنے والے دھوکے کا ذکر تک نہیں کیا، ہم شرمندہ ہیں اس واقعے پر لیکن آپ سے محبت بہت کرتے ہیں۔'
یاد رہے کہ ڈراما 'ارطغرل غازی' ایک ترک تاریخی فکشن اور ایڈونچر ٹیلی ویژن سیریز ہے جس کی پروڈکشن مہمت بوزداغ نے کی۔
اس شو میں انجین التان دوزیتان ارطغرل بے کے کردار میں مرکزی کردار ادا کرتے دکھے جبکہ کاویٹ چیتن گونر، کان طاشانر اور ہُلیا دارکان اہم کرداروں میں ہیں۔
یہ سیریز 13ویں صدی میں واقع ارطغرل کی زندگی پر مبنی ہے جو عثمان اوّل، سلطنت عثمانیہ کے بانی کے والد تھے۔ یہ سیریز 2014 میں نشر ہوئی تھی اور 2019 میں پانچ سیزن مکمل کرنے کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔
-
دلچسپ و خاص 52 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 1 گھنٹے پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی