انفوٹینمنٹ
میں نے کبھی کسی کیساتھ بے وفائی نہیں کی ،عمران اشرف
زندگی نے کبھی ایسا موقع ہی فراہم نہیں کیا کہ میں محبت میں کسی کے ساتھ زیادتی کرتا
میں نے کبھی کسی کیساتھ بے وفائی نہیں کی ،عمران اشرف
زندگی نے کبھی ایسا موقع ہی فراہم نہیں کیا کہ میں محبت میں کسی کے ساتھ زیادتی کرتا
معروف اداکار اور ٹی وی میزبان عمران اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے محبت کے رشتے میں ہمیشہ اخلاص کو مقدم رکھا اور کبھی کسی کو جذباتی طور پر دھوکہ نہیں دیا۔
حالیہ ٹی وی شو کے دوران جب ایک مہمان نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی کسی کو محبت میں دھوکہ دیا ہے یا نہیں، تو عمران اشرف نے جواب دیا کہ میں نے کبھی کسی کے ساتھ بے وفائی نہیں کی، نہ ہی کسی کو محبت میں دھوکہ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ زندگی نے کبھی ایسا موقع ہی فراہم نہیں کیا کہ میں محبت میں کسی کے ساتھ زیادتی کرتا، اور اب تو ویسے بھی ایسا سوچنا بھی ممکن نہیں، کیونکہ میں ایک باپ ہوں۔
عمران اشرف نے واضح کیا کہ والد ہونے کے ناتے وہ اب مزید ذمہ داری کا احساس رکھتے ہیں اور کسی کے ساتھ ناحق رویہ اختیار کرنا ان کے نزدیک قابلِ قبول نہیں، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ جو عمل ہم دوسروں کے ساتھ کرتے ہیں، وہی ہماری اولاد کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔
ان کے اس بیان پر پروگرام میں موجود شرکاء نے بھرپور داد دی اور ان کے اخلاص پر تالیاں بجا کر خراجِ تحسین پیش کیا۔
واضح رہے کہ عمران اشرف نے 2018 میں سابق ماڈل کرن اشفاق سے شادی کی تھی، اور 2020 میں ان کے ہاں بیٹے ‘روہان‘ کی پیدائش ہوئی۔ تاہم، نومبر 2022 میں ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔ بعد ازاں، دسمبر 2023 میں کرن اشفاق نے دوسری شادی کر لی، جبکہ عمران اشرف تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ علیحدگی کے باوجود، دونوں نے اپریل 2024 میں اپنے بیٹے کی سالگرہ مشترکہ طور پر منائی، جو ان کی باہمی والدین کی حیثیت سے ذمہ داری کا عکاس ہے۔
اگرچہ عمران اشرف نے اپنی سابقہ شادی یا طلاق کے حوالے سے کبھی کھل کر بات نہیں کی، تاہم کرن اشفاق مختلف انٹرویوز اور سوشل میڈیا پر اس موضوع پر مبہم انداز میں اظہارِ خیال کر چکی ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day



