انجلین ملک دعاؤں کرنے والے فینز کی مشکور
انہوں نے لکھا کہ میری صحت میں بہتری آئی ہے

اداکارہ، ماڈل اور ہدایت کارہ انجلین ملک نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے اُن کے خلوص اور دعاؤں پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ تندرست اور خوش باش نظر آ رہی ہیں۔
انجلین ملک نے جذباتی انداز میں لکھا کہ ’آج میں جہاں ہوں اور جیسی ہوں، وہ آپ سب کی محبت، دعاؤں اور نیک تمناؤں کا نتیجہ ہے۔ دعاؤں میں اثر ہوتا ہے اور میں اسی اثر کا زندہ ثبوت ہوں۔‘
انہوں نے اعتراف کیا کہ کینسر کی تشخیص کے بعد وہ ابتدا میں خوف، بے یقینی اور تنہائی جیسے کٹھن جذبات کا شکار تھیں، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ مداحوں کی محبت اور دعاؤں نے انہیں حوصلہ، ہمت اور امید دی۔
انجلین کا کہنا تھا کہ علاج کے دوران کئی ایسے لمحات آئے جو کسی معجزے سے کم نہ تھے۔ انہوں نے لکھا کہ میری صحت میں بہتری آئی ہے، میں پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہوں، اور یہ سب دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کینسر کے خلاف اس جدوجہد کو صرف اپنی ذاتی جنگ قرار نہیں دیا بلکہ اسے اپنے چاہنے والوں کی اجتماعی کوشش کا نام دیا۔ ان کے مطابق یہ اُن تمام لوگوں کی مشترکہ فتح ہے جنہوں نے دل سے اُن کے لیے دعا کی۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ دعا محض الفاظ نہیں بلکہ ایک طاقت ہے جو انسان کو نا امیدی سے نکال کر جینے کا نیا حوصلہ دیتی ہے۔
اگرچہ انجلین ملک نے اپنی موجودہ طبی حالت کی مکمل تفصیل فراہم نہیں کی، تاہم ان کی پوسٹ سے ان کے حوصلے، عزم اور شکرگزاری کا بھرپور اظہار ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ انجلین ملک نے رواں برس فروری میں کینسر کی تشخیص کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی حالت کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے بغیر بالوں کے تصاویر شیئر کرتے ہوئے جیولری کلیکشن متعارف کرائی اور علاج کے مختلف مراحل بشمول سرجری اور کیموتھراپی سے اپنے مداحوں کو وقتاً فوقتاً آگاہ رکھا۔
-
فلم / ٹی وی 4 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 26 منٹ پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 42 منٹ پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
-
انفوٹینمنٹ 56 منٹ پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز