دانیال ظفر ، ناصر خان جان سے موازنے پر بول پڑے
دانیال ظفر تنقید سے بےفکر، ڈھیٹ کا ٹیگ لے بیٹھے

پاکستانی اداکار و گلوکار دانیال ظفر نے خود کو معروف یوٹیوبر ناصر خان جان سے ملوائے جانے پر ردِعمل دے دیا۔
دانیال ظفر نے گلوکاری سے اپنے شوبز کے کرئیر کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد 2021 میں نشر ہونے والے ڈرامے ’تانا بانا‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے مداحوں کو اپنی دلکشی کے سحر میں بھی جکڑ لیا تھا۔
مذکورہ ڈرامے میں دانیال نے ’زین‘ نامی کردار نبھایا تھا جس کو بے حد پسند کیا گیا تھا اور نوجوان حسیناؤں نے دانیال ظفر کو اپنا ’کرش‘ کہنا شروع کردیا تھا۔
اگرچہ دانیال ظفر نے گلوکاری اور اداکاری دونوں ہی شعبوں میں اپنے فن کا لوہا منوانا چاہا لیکن انکی تاحال پہچان انکے بڑے بھائی و پاکستانی سپر اسٹار علی ظفر ہی ہیں۔
دانیال ظفر نے گزشتہ چند سالوں سے اپنا لُک بھی کافی تبدیل کیا جو انکی فین فالوئنگ میں کمی کا سبب بنا۔
وہ رنگے ہوئے لمبے بالوں، آنکھوں میں سرمہ اور ناخنوں پر سیاہ نیل پینٹ بھی لگائے نظر آتے ہیں جس کے سبب انہیں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
دانیال ظفر کو رنگی ہوئی زلفوں اور منفرد اسٹائلنگ کی وجہ سے کبھی 'مومنہ مستحسن کا میل ورژن' قرار دیا جاتا ہے تو کبھی 'ناصر خان جان'۔
دانیال ظفر نے اداکار علی سفینا کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں وہ اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی کے علاوہ ان منفی تبصروں پر بھی کھل کر بات کرتے نظر آئے۔
علی سفینا نے ناصر خان جان کہلائے جانے سے متعلق سوال کیا جس پر دانیال ظفر نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ 'آج کل ایک مخصوص لُک کو مردانہ خوبصورتی کا معیار بنادیا گیا ہے جس میں داڑھی، پولو شرٹس، ایل وی لوفرز شامل ہیں۔'
انکا کہنا تھا کہ 'اس مخصوص لُک سے ہٹ کر جو بھی نظر آئے گا اس کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'چاہے لوگ کچھ بھی کہیں وہ اپنی منفرد شناخت اور اسٹائلنگ پر ہی قائم رہیں گے کیونکہ وہ روایت سے الگ اپنی خود کی پہچان بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دانیال ظفر کا یہ ردِعمل بھی تنقید کی زد میں آچکا ہے اور وہ انہیں 'ڈھیٹ' کہتے دکھ رہے ہیں۔
-
فلم / ٹی وی 14 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 37 منٹ پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 53 منٹ پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز