انفوٹینمنٹ

یاسر حسین نے نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

انہوں نے خود کبھی یہ کام نہیں کیا تو دوسروں کو کیسے بتا سکتی ہیں کہ یہ کیسے کیا جاتا ہے؟

Web Desk

یاسر حسین نے نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

انہوں نے خود کبھی یہ کام نہیں کیا تو دوسروں کو کیسے بتا سکتی ہیں کہ یہ کیسے کیا جاتا ہے؟

نادیہ خان نے کبھی کوئی ڈرامہ پروڈیوس یا ڈائریکٹ نہیں کیا
نادیہ خان نے کبھی کوئی ڈرامہ پروڈیوس یا ڈائریکٹ نہیں کیا

نامور اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے اداکارہ و میزبان نادیہ خان کے ڈرامہ تجزیوں کو غیر سنجیدہ قرار دیا ہے۔

گفتگو کے دوران یاسر حسین کا کہنا تھا کہ نادیہ خان کو بطور اداکارہ نہیں بلکہ مارننگ شو میزبان کے طور پر شہرت حاصل ہوئی، بالخصوص اُن کے مشہور جملے ‘ہیپی ٹو یو‘ نے ان کی شناخت بنائی۔

انہوں نے کہا کہ نادیہ خان نے کبھی کوئی ڈرامہ پروڈیوس یا ڈائریکٹ نہیں کیا، اس لیے وہ یہ فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں کہ کون سا ڈرامہ اچھا ہے اور کون سا برا۔ یاسر حسین کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے خود کبھی یہ کام نہیں کیا تو دوسروں کو کیسے بتا سکتی ہیں کہ یہ کیسے کیا جاتا ہے؟

یاسر حسین نے نادیہ خان کی ایک مخصوص بات کو ناپسندیدگی سے یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ کسی بڑے ڈائریکٹر نے انہیں فون کر کے کہا کہ آپ نے فلاں ڈرامے کو زیادہ ریٹنگ دے دی، دراصل اس قسم کی باتیں حقیقت پر مبنی کم اور خود ستائشی پر زیادہ مبنی لگتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تصور کرنا بھی مشکل ہے کہ کوئی مصروف اور کامیاب ڈائریکٹر نادیہ خان کو صرف اس لیے فون کرے کہ انہیں دی گئی ریٹنگ زیادہ لگی۔ ایسا لگتا ہے جیسے وہ اپنے شو کی اہمیت اجاگر کرنا چاہ رہی تھیں۔

آخر میں یاسر حسین نے مشورہ دیا کہ نادیہ خان کے تبصروں کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے، کیونکہ وہ بقول اُن کے، سطحی اور غیر تکنیکی انداز میں کیے جاتے ہیں۔