انفوٹینمنٹ
جب بولتے ہو زہر ہی اگلتے ہو، حنا رضوی کا جاوید اختر پر بھرپور وار
کیا آپ جانتے ہیں بشریٰ انصاری کون ہیں؟
جب بولتے ہو زہر ہی اگلتے ہو، حنا رضوی کا جاوید اختر پر بھرپور وار
کیا آپ جانتے ہیں بشریٰ انصاری کون ہیں؟
اداکارہ اور ماڈل حنا رضوی نے حال ہی میں معروف بھارتی نغمہ نگار اور مصنف جاوید اختر کے حالیہ بیانات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید اختر صاحب کو اب خاموشی اختیار کرنی چاہیے کیونکہ جب بھی وہ گفتگو کرتے ہیں، ان کے الفاظ میں نفرت اور تلخی نمایاں ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ جاوید اختر نے ایک انٹرویو میں سینئر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری کے حوالے سے کہا تھا کہ بشریٰ انصاری مجھے خاموش رہنے کا مشورہ دیتی ہیں، لیکن وہ کون ہوتی ہیں مجھے ایسا کہنے والی؟
جاوید اختر نے مزید کہا تھا کہ بھارت میں انہیں محض مسلمان ہونے کی بنیاد پر رہائش کے لیے گھر نہیں دیا جاتا اور اس صورتحال کے ذمہ دار وہ افراد ہیں جو تقسیمِ ہند کے وقت پاکستان سے بھارت ہجرت کر کے گئے تھے۔
اس پر ردِعمل دیتے ہوئے حنا رضوی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ ایک ویڈیو دیکھ رہی تھیں جس میں جاوید اختر بشریٰ انصاری کے بیان کا ذکر کر رہے تھے۔
حنا رضوی نے تنقیدی انداز اپناتے ہوئے کہا کہ معاف کیجیے گا، کیا آپ جانتے ہیں بشریٰ انصاری کون ہیں؟ وہ پاکستان کی ایک نامور اور مایہ ناز فنکارہ ہیں، جنہوں نے اپنے فن اور شاندار کامیڈی سے لوگوں کے دل جیتے اور طویل عرصے تک ناظرین کو محظوظ کیا۔ پاکستانی عوام نہ صرف ان سے محبت کرتے ہیں بلکہ ان کا بے حد احترام بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاوید اختر صاحب، بشریٰ انصاری ایک معتبر اور باوقار فنکارہ ہیں، جن کے سامنے آپ کی باتوں کو کوئی اہمیت حاصل نہیں۔ ان کا یہ کہنا بالکل درست ہے کہ آپ کو خاموش رہنا چاہیے کیونکہ آپ کی گفتگو میں نفرت آمیز اور منفی جذبات جھلکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خود بشریٰ انصاری بھی جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیانات پر سخت ردِعمل دے چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب آپ خدا پر یقین نہیں رکھتے اور پاکستان کے بارے میں منفی گفتگو کرتے ہیں تو کم از کم نصیرالدین شاہ کی طرح خاموش رہنے کا ہی سلیقہ اختیار کرلیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Ramsha Khan finally breaks silence on wedding rumours
Bobby Flay to begin filming ‘Quintessential Food Network Show'
Athiya Shetty’s tribute post for Asha Bhosle draws criticism
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion


