انفوٹینمنٹ

’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں کرینہ کا بچپن اب کیسا دکھتا ہے؟

فلم میں کرینہ کے بچپن کا کردار مالویکا راج نے ادا کیا تھا

Web Desk

’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں کرینہ کا بچپن اب کیسا دکھتا ہے؟

فلم میں کرینہ کے بچپن کا کردار مالویکا راج نے ادا کیا تھا

مالویکا راج فائل فوٹو
مالویکا راج فائل فوٹو

سن 2001 میں ریلیز ہونے والی ملٹی اسٹار فلم ’ کبھی خوشی کبھی غم ‘ کا ہر کردار ہی اہمیت کا حامل تھا، لوگ اس فلم کو آج تک یاد کرتے ہیں کیونکہ اس میں ماضی کے سپر اسٹار امیتابھ بچن اور جیا بچن، جبکہ حال کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور کاجول اور فلم انڈسٹری میں قدم ہی رکھنے والے ریتیک روشن اور اور کرینہ کپور شامل تھیں۔

اس فلم میں کرینہ کپور کے بچپن سے لیکر جوانی کو دکھایا گیا ہے، اس فلم میں ان کے کردار ’پو‘ کو بہت پذیرائی ملی لیکن ’پو‘ پہلے پوجا تھی۔

اس فلم میں کرینہ کے بچپن کا کردار مالویکا راج نے ادا کیا تھا، مالویکا سے امید تھی کہ وہ بڑے ہو کر پردہ اسکرین پر راج کریں گی لیکن انہوں نے لائم لائٹ پر آنے پر زیادہ توجہ نہیں دی۔

18 ستمبر 1990 کو پیدا ہونے والی مالویکا اُس وقت 11 سال کی تھیں ، ان کا فیس کرینہ سے کافی میل کھاتا تھا۔

مالویکا راج کو حالانکہ بہت پہلے ہی فلموں کا رخ کرلینا چاہئے تھا لیکن انہوں نے 27 سال کی عمر میں 2017 میں ’کمانڈو 3‘ میں ایک کردار ادا کیا۔

البتہ 2021 میں ریلیز ہونے والی ’اسکواڈ‘ میں انہوں نے بطور اداکارہ کام کیا ، اس فلم میں ان کے ہیرو رنجیت راجپوت تھے، یہ ایک اوسط فلم ثابت ہوئی۔

مالویکا راج فلمی پس منظر رکھنے والے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے دادا جگدیش راج مشہور ویلن اور پولیس افسر کے کرداروں کے لیے جانے جاتے تھے۔ وہ بالی وڈ کی کئی فلموں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

فلموں سے دوری پر مالویکا نے ایک دفعہ میڈیا کو بتایا تھا کہ ’کبھی خوشی کبھی غم ‘کے بعد چونکہ میں بہت چھوٹی اور شرارتی تھی، میرے والد نہیں چاہتے تھے کہ میں اداکاری کے شعبے میں آگے بڑھوں کیونکہ اس سے میری پڑھائی متاثر ہو سکتی تھی۔

مالویکا نے کہا مجھے چائلڈ ایکٹر کے طور پر کئی آفرز ملیں لیکن میرے والد نے اجازت نہیں دی، وہ چاہتے تھے کہ میں اپنی تعلیم مکمل کروں۔

مالویکا راج ہدایت کار جیانتھ کی نئی تیلگو فلم ’جئے دیو‘ میں اپنے فلمی کیریئر کا دوبارہ سے آغاز کرنے جا رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ری لانچ پر بہت پرجوش ہوں، یہ ایک خواب پورا ہونے جیسا ہے کہ میں جیانتھ سر کی فلم سے ڈیبیو کر رہی ہوں۔