نگرجونا کے چھوٹے بیٹے اکھل نے شادی کرلی
اکھل اکنینی نے زینب سے 2024 میں منگنی کی تھی

بھارتی اداکار اکنینی نگرجونا راؤ المعروف نگرجونا کے چھوٹے بیٹے اکھل اکنینی مشہور لائف اسٹائل بلاگر زینب راودجی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
تامل و تیلگو فلم انڈسٹری میں اپنے فن کا لوہا منوانے والے نگرجونا نے بالی وڈ کی بھی متعدد فلموں میں کام کیا جن میں 'زخم' ، 'خدا گواہ' ، 'ایل او سی کارگل' اور 'براہماشٹرا: پارٹ ون' شامل ہیں۔
نگرجونا کے دو بیٹے ہیں اور دونوں نے ہی والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے فلم انڈسٹری میں انٹری کی اور اداکاری کے جوہر دکھائے۔
نگرجونا کے بڑے بیٹے ناگا چیتنیا ہیں جبکہ چھوٹے بیٹے اکِھل اکنینی ہیں جن کی گزشتہ سال نومبر میں منگنی ہوئی تھی اور اب انہوں نے شادی کرلی ہے۔'
شادی کی تقریب حیدرآباد کے معروف انّا پورنا اسٹوڈیو میں منعقد ہوئی جو اکھل کے دادا اور تیلگو فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار اکنینی ناگیشور راو نے قائم کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر اکھل اکنینی اور زینب کی شادی کی تصاویر زیرِ گردش ہیں جن میں دونوں بے انتہا خوش نظر آرہے ہیں۔
دلہا دلہن نے اپنے خاص دن پر سفید لباس کا انتخاب کیا۔ اکھل نے سفید کُرتا اور دھوتی زیب تن کی جبکہ زینب سفید ریشمی ساڑھی کے ساتھ سنہری بلاوز میں نہایت خوبصورت لگ رہی تھیں۔
اس شادی میں تیلگو انڈسٹری کی کئی بڑی شخصیات نے شرکت کی جن میں چیرنجیوی، رام چرن اور ان کی اہلیہ اُپاسنا، اکھل کے بھائی ناگا چیتنیا اور بھابھی سوبھیتا دھولپالا شامل تھے۔
اکھل اور زینب گزشتہ دو سال سے محبت کے رشتے میں بندھے ہوئے تھے اور گزشتہ سال نومبر میں ان کی منگنی ہوئی تھی۔
اکھل، نگرجونا اور ان کی دوسری بیوی امالا اکنینی کے بیٹے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اداکار ناگا چیتنیا کے سوتیلے بھائی ہیں۔
ناگا چیتنیا 2021 میں اداکارہ سمانتھا رُتھ پربھو سے علیحدگی کے بعد گزشتہ سال اداکارہ سوبھیتا دھولپالا سے شادی کرچکے ہیں
-
دلچسپ و خاص 29 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 38 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی