فیشن
حنا خان کی شادی کے بعد جامنی ساڑھی میں دلکشی کی انتہا
شادی نے حنا خان کے چہرے کو رونق بخش دی
حنا خان کی شادی کے بعد جامنی ساڑھی میں دلکشی کی انتہا
شادی نے حنا خان کے چہرے کو رونق بخش دی
بھارتی اداکارہ حنا خان کا شادی کے بعد دلکش جامنی ساڑھی پہن کر ایونٹ میں شرکت کرنا توجہ کا مرکز بن گیا۔
2009 سے 2016 تک بھارتی ڈراما 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے' میں اکشرا نامی کردار نبھا کر شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حنا خان نے سال 2014 سے اپنے ڈرامے کے سپر وائزنگ پروڈیوسر راکی جیسوال کو ڈیٹ کرنا شروع کیا اور ایک دفعہ تھاما گیا ہاتھ دونوں نے کبھی چھوٹنے نہیں دیا۔
گیارہ سال سے دونوں ایک دوسرے کے سکھ دکھ کے ساتھی ہیں اور رواں سال حنا خان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے بعد بھی راکی نے حنا خان کا ہاتھ مضبوطی سے تھامے رکھا ہے۔
حنا خان نے اس گیارہ سالہ بندھن کو ایک خاص نام دیتے ہوئے راکی سے شادی کرلی ہے اور اس کا اعلان انہوں نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے کیا۔
حنا خان نے اپنی شادی پر سرخ کے بجائے ہلکے رنگوں کا انتخاب کیا اور بالی وڈ سیلیبریٹیز کی طرح انہوں نے بھی منیش ملہوترا سے عروسی جوڑا تیار کروایا۔
شادی کے اگلے ہی روز حنا خان ممبئی میں منعقدہ ایک ایونٹ میں نظر آئیں اور انہوں نے کہا کہ 'کل زندگی کا ایک اہم ایونٹ تھا لیکن کام سب سے اہم ہے اس لیے میں آج یہاں ہوں۔'
حنا خان نے اس کے بعد ایک اور ایونٹ میں شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
حنا خان نے شادی کے بعد اپنی اس دوسری پبلک اپیئرنس کو دلکش بناتے ہوئے ایسٹرن انداز اپنایا اور جامنی ساڑھی پہنی۔
حنا خان نے سنہرے کام والی اس جامنی ساڑھی کو بخوبی پہنا اور اپنے ہیئر اسٹائل کو بھی خاص بنانے ہوئے سیدھی مانگ پر دونوں جانب چوٹی گوندھی اور انہیں پیچھے کی جانب باندھ کر سامنے دو لٹیں بھی ڈالیں۔
حنا خان کے چہرے پر انکی نئی شادی کی خوشی واضح طور پت عیاں ہے جس نے انکے چہرے کو چمکا دیا ہے اور اسی گلو پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کرتے دکھ رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ 'حنا خان آج سے قبل اتنی حسین کبھی نہیں لگیں، اتنا گلو محبت کو شادی کے بندھن میں باندھنے کے بعد ہی آتا ہے۔'
ایک اور صارف نے لکھا کہ 'حنا خان کے چہرے پر دلہن بننے کے بعد کتنی رونق اور چمک آگئی ہے۔'
تصاویر یہاں دیکھیں:
مزید خبریں
-
درِ فشاں کا سفید ساڑھی میں حسن دو آتشہ
-
ماہی بلوچ کے بولڈ فیشن پر صارفین مشتعل
-
ہانیہ عامر کے اس نفیس جوڑے کی قیمت کیا؟
-
شہناز گل کے منی ڈریس میں جلوے
-
ایلی اورام نے سیاہ ساڑھی میں جلوے بکھیر دیے
-
'یونان میں لنگی ڈانس'، کرینہ کا سب سے منفرد انداز
-
ربیکا خان کا فیشن ایک بار پھر انہیں لے ڈوبا
-
ودیا بالن کی باڈی ٹرانسفرمیشن نے نیٹیزنز کے ہوش اڑادیے
-
عائزہ خان نے دلکشی کی تمام حدیں پار کردیں
-
تصاویر؛ لبوبو تھامی اروشی روٹیلا رئیل لائف ڈول قرار
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
‘Heated Rivalry’ star Hudson Williams slams hateful fans with blunt message
James Cameron sparks buzz about ‘Avatar 4’ amid franchise uncertainty
Why did Harry Styles get emotional while dancing in Berlin?
Lewis Hamilton and Kim Kardashian spark ‘endgame’ romance buzz
Priyanka Chopra explains strict rule she follows to protect daughter Malti
Kanye West drama grows as Bianca Censori refuses to stay silent
Kanye West plans SoFi Stadium concert ahead of ‘Bully’ release
Tommy DeCarlo, lead singer for rock band Boston, dies at 60




