عامر کو سلمان اور شاہ رخ کی کونسی فلمیں پسند ہیں؟
اداکارہ نے ساتھی خانز کی پسندیدہ فلموں کے بارے میں بات کی۔

بالی وڈ کے مشہور ٹرائیو- شاہ رخ خان، عامر خان، اور سلمان خان - نے کئی دہائیوں تک انڈسٹری پر حکمرانی کی ہے۔
تینوں خانز نے انڈسٹری کو متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں اور ہندی سینما کے لیے نئی راہیں متعین کی ہیں۔
اگرچہ وہ اکثر باکس آفس پر حریفوں کے طور پر دیکھے جاتے ہیں لیکن آف اسکرین آپس میں باہمی احترام اور دوستی کا رشتہ رکھتے ہیں۔
اس سے قبل عامر خان نے اعتراف کیا تھا کہ ماضی میں وہ خود بھی شاہ رخ اور سلمان کو اپنا دشمن سمجھتے تھے، لیکن اب معاملات مختلف ہیں۔
حال ہی میں بالی وڈ ہنگامہ اسٹائل آئیکونز سمٹ اور ایوارڈز 2025 میں، عامر نے اپنے ساتھی خانز کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا اور سلمان اور شاہ رخ کی اپنی پسندیدہ پرفارمنس کا انکشاف کیا۔
جب ان کے پسندیدہ کرداروں کے بارے میں پوچھا گیا تو عامر نے کہا کہ 'سلمان کی وہ فلمیں جو مجھے بے حد پسند ہیں وہ بجرنگی بھائی جان اور دبنگ ہیں، جہاں تک شاہ رخ کا تعلق ہے، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، اور کچھ کچھ ہوتا ہے میری پسندیدہ فلموں میں شامل ہیں۔
ساتھ ہی عامر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے شاہ رخ کی حالیہ فلمیں جوان اور پٹھان اب تک نہیں دیکھیں۔
اپریل میں عامر خان کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر شاہ رخ خان اور سلمان خان دونوں کے ان کے گھر پر منعقدہ تقریب میں شرکت کرتے دیکھا گیا تھا۔
اس موقع پر شاہ رخ خان اپنا چہرہ پاپا رازیوں سے چھپاتے نظر آئے جبکہ سلمان نے اپنے دبنگ انداز میں انٹری کی تھی۔
گزشتہ سال، دی گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کے دوران، عامر نے دیگر دونوں خانز کے ساتھ ایک ممکنہ فلم کے بارے میں بات کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ وہ حال ہی میں ان دونوں سے ملے تھے اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ انڈسٹری میں اتنے سال گزرنے کے بعد اگر وہ تینوں ایک ساتھ کم از کم ایک فلم میں کام نہیں کرتے تو یہ ناظرین کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔
عامر نے مزید کہا کہ انہوں نے سلمان اور شاہ رخ دونوں سے مشترکہ پروجیکٹ کے امکان کے بارے میں بات کی ہے اور دونوں اداکار صحیح کہانی تلاش کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ امید کر رہے ہیں کہ اچھے ہدایت کار ان سے دلچسپ اسکرپٹس کے ساتھ رابطہ کریں گے تاکہ وہ جلد ہی ایک ساتھ کام کر سکیں۔
عامر اپنی اسپورٹس کامیڈی ڈرامہ ستارے زمین پر کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔ آر ایس پرسنا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جنیلیا دیش مکھ بھی ہیں اور یہ 20 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
سلمان خان اگلی بار سنجے دت کے ساتھ ایک ایکشن ڈرامہ میں نظر آئیں گے، ان کے پاس پائپ لائن میں کک 2 بھی ہے۔
دوسری جانب شاہ رخ ان دنوں سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کنگ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
اس فلم میں مبینہ طور پر سہانا خان، ابھیشیک بچن، رانی مکھرجی، اور دیپیکا پڈوکون سمیت دیگر بڑے نام شامل ہیں، تاہم کاسٹ کا باضابطہ اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔
-
دلچسپ و خاص 54 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 1 گھنٹے پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی