کھیل

پنجاب کنگز کی شکست کے بعد پریتی زنٹا کا جذباتی نوٹ

اداکارہ نے ٹیم کے ارکان اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

Web Desk

پنجاب کنگز کی شکست کے بعد پریتی زنٹا کا جذباتی نوٹ

اداکارہ نے ٹیم کے ارکان اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

پنجاب کنگز کی شکست کے بعد پریتی زنٹا کا جذباتی نوٹ

انڈین پریمیئر لیگ 2025 کے فائنل میں پنجاب کنگز کی رائل چیلنجرز بنگلورو کے ہاتھوں شکست کے چند دن بعد ٹیم کی مالکن پریتی زنٹا نے ایک جذباتی نوٹ لکھا ہے جس میں مداحوں سے اظہار تشکر کیا۔

اداکارہ نے شریاس آئر کی کپتانی پر شکریہ ادا کیا، کھلاڑیوں کے جذبے کی تعریف کی اور پورے سیزن میں مداحوں کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا اپنے نوٹ میں، انہوں نے وعدہ کیا کہ پنجاب کنگز آنے والے سال میں ایک مضبوط واپسی کرے گی۔

اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ 'یہ اس طرح ختم نہیں ہوا جس طرح ہم چاہتے تھے لیکن۔۔۔ سفر شاندار تھا! یہ پرجوش، تفریح سے بھرپور اور یہ متاثر کن تھa’.

پریتی نے کہا کہ 'مجھے ہماری نوجوان ٹیم، ہمارے شیروں کی بہادری اور جذبہ بہت پسند آیا جو انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں دکھایا، مجھے یہ بھی بہت اچھا لگا کہ ہمارے کپتان، ہمارے سرپنچ نے قیادت کرتے ہوئے سب سے آگے رہ کر مثال قائم کیا، اور جس طرح بھارتی ان کیپڈ کھلاڑیوں نے اس آئی پی ایل میں غلبہ حاصل کیا، وہ قابلِ تعریف ہے'۔

پنجاب کنگز کے سفر کی عکاسی کرتے ہوئے پریتی زنٹا نے بتایا کہ کس طرح ٹیم نے انجری کی وجہ سے اہم نقصان اٹھانے کے باوجود ریکارڈ توڑے۔

2025 کو ایک 'منفرد' سال قرار دیتے ہوئے اداکارہ نے ریمارکس دیے کہ ٹیم نے غیر معمولی لچک دکھائی، اس کے علاوہ ہوم گیمز کو دوسری ریاستوں میں منتقل کرنے اور یہاں تک کہ اسٹیڈیم خالی کرانے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

داکارہ پریتی نے پنجاب کنگز کے کھلاڑیوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ' ایک شاندار سیزن کے لیے ہماری ٹیم کے ہر کھلاڑی، سپورٹ اسٹاف، اور پنجاب کنگز کے تمام افراد کا دل سے شکریہ۔ سب سے بڑھ کر ہمارے شیر اسکواڈ یعنی ہمارے فینز کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا'

ٹیم کی واپسی کی طرف اشارہ دیتے ہوئے، پریتی نے لکھا کہ ہمارا کام آدھا رہ گیا ہے لیکن ہم اسے مکمل کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں'۔

خیال رہے کہ میچ میں رائل بنگلورو سے اپنی ٹیم کو شکست کھاتا دیکھنے کے بعد پریتی اسٹیڈیم میں آبدیدہ نظر آئی تھیں۔

جیسے ہی انہوں نے آئی پی ایل 2025 میں پنجاب کنگز کی شکست پر خاموشی توڑی، مداحوں نے تبصرے کے سیکشن میں محبت کا اظہار کیا، بہت سے لوگوں نے ہر صورت ٹیم کے ساتھ وفادار رہنے پر زور دیا۔

رائل چیلنجرز بنگلورو نے پنجاب کنگز کو 6 رنز سے شکست دی تھی یوں 18 سال کے طویل عرصے کے بعد ویرات کوہلی کی قیادت والی ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار آئی پی ایل کی ٹرافی اپنے نام کی۔