بالی ووڈ

4.35 کروڑ فی منٹ؛ ہوش ربا معاوضہ لینے والا اداکار کون؟

اس بالی وڈ اداکار نے تینوں خانز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

Web Desk

4.35 کروڑ فی منٹ؛ ہوش ربا معاوضہ لینے والا اداکار کون؟

اس بالی وڈ اداکار نے تینوں خانز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

4.35 کروڑ فی منٹ؛ ہوش ربا معاوضہ لینے والا اداکار کون؟

نوے کی دہائی میں چرنجیوی وہ بھارتی اداکار بنے جنہوں نے پہلی بار ایک فلم میں کام کرنے کے لیے  ایک کروڑ روپے کا خطیر معاوضہ وصول کیا۔

 اس کے بعد بھاری معاوضہ لینا گویا ایک پیمانہ بن گیا جس سے سپر اسٹارز کی قدر کا اندازہ لگایا جانے لگا۔ 

جلد ہی تینوں خانز (شاہ رخ، سلمان، عامر)، اکشے کمار، سری دیوی اور مادھوری ڈکشٹ بھی ان اداکاروں کی فہرست میں شامل ہو گئے جن کے معاوضے ہوش ربا تھے۔

 وقت گزرنے کے ساتھ یہ ایک کروڑ کی رقم بھی چھوٹی لگنے لگی اور پھر معاون اداکار بھی اتنی ہی فیس چارج کرنے لگے۔

بڑھتے بڑھتے معاوضوں کی یہ حد 10 کروڑ، پھر 100 کروڑ تک جا پہنچی اور آج کچھ اداکار فلم کے منافع میں شراکت داری کے ذریعے اس سے بھی زیادہ کماتے ہیں۔

تاہم سال 2019 میں ایک ایسی مثال قائم ہوئی جس نے فلمی کاسٹنگ کی معاشیات ہی بدل کر رکھ دی۔ 

اس سال ایک بالی وڈ اداکار نے صرف 8 منٹ کے رول کے لیے 35 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا یعنی فی منٹ 4.35 کروڑ روپے۔

 یہ بھارت کی فلمی تاریخ کا سب سے مہنگا کیمیو ثابت ہوا  اور یہ کارنامہ انجام دینے والے اداکار اجے دیوگن تھے۔

اجے کا یہ کیمیو  ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر میں تھا جس کا اعلان 2017 میں باہوبلی 2 کی زبردست کامیابی کے بعد کیا گیا تھا۔ 

فلم میں جونیئر این ٹی آر اور رام چرن کو مرکزی کردار دیا گیا تھا اور 2019 کےاوائل میں بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کو بھی ایک چھوٹے مگر اہم رول کے لیے فلم کا حصہ بنایا گیا۔

ان کے بعد میں فلم کی کاسٹ میں شامل ہونے والی اداکاراؤں میں عالیہ بھٹ اور شریا سرن بھی تھیں۔

اگر اس کا موازنہ شاہ رخ سے کیا جائے توانہیں اپنی فلم جوان کے 70 منٹ اسکرین ٹائم کے لیے 300 کروڑ روپے چارج کرنے پڑتے تاکہ وہ اجے کی فی منٹ فیس کے برابر آ سکیں جو کہ فلم کے کل بجٹ سے بھی زیادہ ہوجاتا۔

 راجنی کانت (جیلر)، سلمان خان (ٹائیگر 3)، پربھاس (کالکی 2898 اے ڈی) اور اللو ارجن (پشپا 2) کو بھی اگر اسی طرح کا معاوضہ لینے پڑے، تو ان کا معاوضہ 250 سے 300 کروڑ کے درمیان ہوتا، جو کہ اصل معاوضے سے کہیں زیادہ ہے۔

اس تاریخی کیمیو نے اجے دیوگن کو اس وقت فی منٹ معاوضے کے حساب سے بھارت کا سب سے مہنگا اداکار بنا دیا تھا۔

مزید یہ کہ 2021 میں اجے دیوگن نے ہاٹ اسٹار کی ویب سیریز رُدر: دی ایج آف ڈارکنس کے لیے 125 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا، جس نے انہیں او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کا بھی سب سے مہنگا اداکار بھی بنا دیا۔

کووڈ کے بعد اجے دیوگن نے کئی فلموں میں شاندار کامیابی حاصل کی، جن میں دریشیَم 2، ریڈ 2 اور سنگھم اگین شامل ہیں۔

 رپورٹس کے مطابق اجے فلم کے بجٹ کے مطابق اپنی فیس کم یا زیادہ کرتے ہیں۔ مثلاً اوروں میں کہاں دم تھا اور ریڈ 2 جیسی چھوٹے بجٹ کی فلموں کے لیے وہ 20 کروڑ لیتے ہیں۔

 جب کہ سنگھم اگین جیسے بڑے پراجیکٹس کے لیے ان کی فیس 40 کروڑ سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔